اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

بھارتی کرکٹ بورڈنے شہر یار خان سے ششانک منوہر سے طے شدہ ملاقات کی منسوخ پر باقاعدہ معذرت کرلی

datetime 29  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی/لاہور(نیوزڈیسک) کرکٹ بورڑ(بی سی سی آئی) نے خط کے ذریعے تحریری طورپر پاکستان کرکٹ بورڑ (پی سی بی) کے چیئرمین شہریارخان سے ششانک منوہر سے طے شدہ ملاقات کی منسوخی پر باقاعدہ معذرت کرلی۔پی سی بی کے میڈیا آپریشن امجد حسین کے مطابق ہمیں بی سی سی آئی کی جانب سے خط موصول ہوا ہے جس میں انھوں نے 19اکتوبر کوممبئی میں پیش آنے والے واقعے پر معافی مانگی ہے۔بی سی سی آئی نے خط میں تحریر کیاکہ انھوں نے ہندوستانی حکومت سے روایتی حریفوں کے درمیان دوطرفہ سیریز کی منظوری کے لیے بات کی ہے۔پاکستان اور بھارت نے گزشتہ سال ایک معاہدے کی یادداشت کر دستخط کیے تھے جس کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان 2015-2023 تک چھ سیریز کھیلی جانی ہیںشہر یارخان اسی سلسلے میں پی سی بی کے دو دیگر آفیشل کے ہمراہ بی سی سی آئی کے صدر ششانک منوہر سے حتمی مذاکرات کرنے بھارت گئے تھے تاہم بھارت کی انتہاپسند جماعت شیو سینا کے کارکنوں نے ممبئی کے وانکھڈے اسٹیڈیم میں طے شدہ ملاقات کو سبوتاژکیا تھا جب 40سے 50 کے قریب کارکنوں نے بی سی سی آئی کے دفتر پر دھاوا بول دیا تھا۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپنے بیان میں کہا کہ شہریار خان کو بی سی سی آئی کے صدر ششانک منوہر کا خط موصول ہوا جس میں انہوں نے بتایا کہ متحدہ عرب امارات میں سیریز کے حوالے سے انہوں نے ہدنوستانی حکومت سے رابطہ کر کے مشورہ مانگا ہے۔پی سی بی کے مطابق میٹنگ کی منسوخی پر ششانک منوہر نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے معذرت مانگی اور پی سی بی کو پیغام دیا کہ پاک انڈیا سیریز کے حوالے سے بی سی سی آئی نے بھارتی حکومت سے حتمی رائے مانگ لی ۔بورڈ کے مطابق سیریز نہ ہونے کی صورت میں ہمارے پاس متبادل پلان موجود ہے تاہم ہمیں امید ہے بی سی سی آئی اپنے وعدے پر قائم رہے گی۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…