اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

فٹبال ورلڈکپ 2018: پاکستان کو بڑے پیمانے پر فٹبالز کی تیاری کا آرڈر مل گیا

datetime 29  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)فٹبال ورلڈ کپ 2018 میں بھی پاکستان کے بنے ہوئے بالز استعمال ہوں گے، فیفا نے روس میں شیڈول میگا ایونٹ کے لیے سیالکوٹ کی نجی کمپنی کو بڑے پیمانے پر فٹبالز کی تیاری کا آرڈر دے دیا ہے۔اگرچہ دنیا میں سب سے زیادہ کھیلے جانے والے کھیل فٹبال میں پاکستان ایک اوسط درجے کی ٹیم ہے، قومی ٹیم نے 68 برس کا عرصہ گزر جانے کے باوجود ورلڈ کپ میں کبھی شرکت نہیں کی اور نہ ہی کبھی عالمی رینکنگ میں ٹاپ 100 میں شمولیت نصیب ہوئی ہے لیکن اس کے باوجود عوام کے لیے ہر 4 سال بعد ہونے والے ورلڈ کپ سے پہلے خوشخبری مل جاتی ہے کیونکہ سیالکوٹ کے بننے ہوئے فٹبال اکثر میگا ایونٹ کی زینت بن جاتے ہیں، گزشتہ برس برازیل میں کھیلے گئے عالمی کپ میں بھی سیالکوٹ کی نجی کمپنی کے بننے ہوئے فٹبال استعمال ہوئے تھے، اب فیفا نے روس میں شیڈول 2018 کے میگا ایونٹ کے لیے اسی کمپنی کو کئی لاکھ فٹبالز ابھی سے تیار کرنے کے آرڈرز دے دیے ہیں۔کمپنی کے ڈائریکٹر خواجہ حسن نے ایک بڑے اردو اخبار کو بتایا کہ2014 کے فٹبال ورلڈ کپ کے لیے پاکستانی فٹبالز استعمال ہوئے اور آئندہ میگا ایونٹ میں استعمال ہونے والے فٹبالز بھی سیالکوٹ میں ہی تیار کیے جائیں گے۔ انھوں نے کہا کہ اس منصوبے سے ملک کو خطیر زر مبادلہ ملنے کے ساتھ روس اور پاکستان کے تعلقات میں بھی بہتری آئے گی۔ انھوں نے کہا کہ ہماری کمپنی انٹرنیشنل اسپورٹس فیڈریشنز اور فیفاکے ساتھ گزشتہ کئی برسوں سے منسلک ہے، ہمیں مستقبل کے کئی بڑے منصوبوں پر کافی کام کرنا ہے، میگا ایونٹ کے لیے کثیر تعداد میں فٹبال کی تیاری میں 2 سال کا وقت درکار ہوتا ہے اور ہم نے ان پروجیکٹس کی تکیمل کے لیے ہدف مقرر کرلیا ہے۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…