لاہور(نیوزڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان جاوید میانداد نے بھارتی کرکٹ بورڈ پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہاہے کہ بھارتی بورڈ اپنے ملک کو کھیل سے محبت کرنے والا ملک بنانے کی بجائے اپنی حکومت کی بے معنی باتوں پر عمل پیرا ہے ، دو طرفہ سیریز کی بحالی کے لئے حکومت پاکستان کی جانب سے مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کا مطالبہ تضحیک آمیز موقف ہے ۔بھارتی کرکٹ بورڈ کے عہدیدار کے بیان پر اپنے رد عمل میں انہوں نے کہا کہ صاف نظر آرہا ہے کہ بھارت کی حکومت کس طرح بی سی سی آئی پر اپنا اثر ورسوخ استعمال کررہی ہے۔”بی سی سی آئی کرکٹ بورڈ نہیں بلکہ حکومت کا بورڈ ہے“۔بھارت کو دوسرے کرکٹ ممالک کے ساتھ اس طرح کا رویہ ان کا زوال کی جانب سفر کا آغاز ہے اور وہ دن دور نہیں جب بھارت خود پاکستان سے سیریز کی بحالی کے لیے کہے گا۔ا نہوںنے کہا کہ پی سی بی کے چیئرمین ، بی سی سی آئی کی دعوت پرملاقات کے لئے بھارت بھارت گئے تھے تو بی سی سی آئی یا بھارتی حکومت نے ان کے ساتھ کیا سلوک کیا؟۔اس سے ظاہر ہوتاہے کہ نہ تو بی سی سی آئی اور نہ ہی بھارتی حکومت دوطرفہ سیریز کی بحالی کے لیے سنجیدہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بی سی سی آئی کے اہلکاروں کے مزاج میں تکبر نمایاں ہے اور ان کا رویہ بگ تھری بننے کے بعد تبدیل ہو چکا ہے۔بگ تھری کے بننے سے قبل آئی سی سی تمام ممالک کے لیے دس سالہ فیورچر ٹور پروگرام جاری کرتی تھی لیکن اب ہمیں ایسا نظر نہیں آرہاہے ۔ بگ تھری سب فیصلے کرتے ہیں کہ دیگر تمام بورڈز کو کیا کرنا چاہیے جو کہ شرمناک ہے۔ انہوںنے کہا کہ ایشنر سیریز بغیر کسی انا کے مسئلے سے چل سکتی ہے تو پاک بھارت سیریز کیوں نہیں ہوسکتی۔لیکن بھارت ہی ہے جو نہیں چاہتا کہ سیریز ہو کیونکہ انھیں پاکستان سے شکست کا خوف ہے۔جاوید میانداد نے نے زور دیا کہ اگر پی سی بی کو واقعی احترام کا خیال ہے تو اگلے سال بھارت میں ہونے والے ورلڈ ٹی ٹونٹی کا بائیکاٹ کیا جائے ، یہ ہمارے ملک کی عزت کی بات ہے جس سے بھارت کا کوئی لینا دینا نہیں ہے۔
بھارتی بورڈ حکومت کی بے معنی باتوں پر عمل پیرا ہے‘ جاوید میانداد
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بڑی خوشخبری، اقامہ فیس ختم کرنے کی منظوری
-
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کا پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان
-
جیل سے آنے کے بعد پہلے وی لاگ سے کتنی کمائی ہوئی؟ ڈکی بھائی کا ہوشربا انکشاف
-
تنخواہ دار طبقے کےلیے بڑی خوشخبری
-
معروف اداکارہ کے ساتھ سرعام بدسلوکی، ویڈیو وائرل
-
سپریم کورٹ نے زیادتی کے مقدمہ کو زنا بالرضا میں تبدیل کر دیا، سزا میں کمی
-
والدین کا بہیمانہ قتل، بیٹے نے لاشیں کاٹ کر دریا میں بہادیں
-
پنجاب بھر میں موسم کی شدت کے ساتھ بارش کا سسٹم داخل
-
سونے کی قیمت میں زبردست کمی
-
وہ 6 عام غذائیں جن سے کینسر سے متاثر ہونے کا خطرہ بڑھتا ہے
-
چلتی موٹر سائیکل پر نازیبا حرکت کرنے والا پولیس افسر کا بیٹا پکڑا گیا
-
ڈی ایس پی کے ہاتھوں اہلیہ اور بیٹی کا قتل پولیس افسران کیلیے نئی مشکل بن گیا
-
گرین کارڈ لاٹری پروگرام کے حوالے سے بڑااعلان
-
عام تعطیل کا اعلان















































