جمعرات‬‮ ، 07 اگست‬‮ 2025 

ٹیسٹ سیریز میں ایک صفر کی سبقت حاصل کرنا اچھا ہے ، وقار یونس

datetime 28  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی(نیوز ڈیسک )پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس نے کہا ہے کہ انگلینڈ کےخلاف تین میچوں کی ٹیسٹ سیریز میں ایک صفر کی سبقت حاصل کرنا اچھا ہے تاہم وہ سیریز کا اختتام دوصفر پر کرنا چاہیں گے ¾پاکستانی ٹیم اپنی سپن اور ریورس سوئنگ کی قوت لے کر میدان میں اترے گی۔ ایک انٹرویو میں وقار یونس نے کہا کہ پاکستانی کھلاڑیوں کو دبئی ٹیسٹ جیتنے پر کریڈٹ دینا پڑے گا خاص طور پر باو¿لرز ¾ انگلینڈ نے بھی شدید مزاحمت کی اور یہ کرکٹ کا ایک بہترین میچ تھا۔وقار نے دبئی ٹیسٹ کے آخری دن کو ٹیسٹ کرکٹ کے لیے بہترین اشتہار قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس دن حقیقت میں کرکٹ کی جیت ہوئی۔انہوں نے اس تاثر کو مسترد کردیا کہ ٹیسٹ کرکٹ کو کسی قسم کا خطرہ ہے یہی حقیقی کرکٹ ہے اور یہ کہیں نہیں جانے والی تاہم ہیڈ کوچ کے مطابق پاکستانی ٹیم دیگر ممالک کے مقابلے میں ٹیسٹ کرکٹ کم کھیلتی ہے۔ان کے مطابق دیگر ٹیمیں ہر سال 15 سے 18 ٹیسٹ میچ کھیلتی ہیں جبکہ پاکستان چھ سے آٹھ یا زیادہ سے زیادہ 10 ٹیسٹ کھیلتا ہے اور اس صورت حال کو تبدیل ہونے کی ضرورت ہے۔ایک سوال کے جواب میں وقار یونس نے کہاکہ پاکستانی ٹیم کو دبئی ٹیسٹ کی جیت کا کریڈٹ ملنا چاہیے خاص کر بولرز نے بہت محنت کی اور خوشی کی بات یہ ہے کہ پاکستانی ٹیم کوسیریز میں برتری حاصل ہوگئی ہے۔وقاریونس نے شارجہ کی وکٹ کے بارے میں کہا کہ شارجہ کی وکٹ ماضی میں بیٹنگ کے لیے سازگار رہی ہے لیکن سننے میں آیا ہے کہ اس وکٹ کی مٹی تبدیل کی گئی ہے اور اسے بہتر کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ پاکستانی ٹیم اپنی سپن اور ریورس سوئنگ کی قوت لے کر میدان میں اترے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…