اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

پاکستانی کھلاڑیوں کی قسمت کھل گئی

datetime 27  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی(نیوزڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی جس کے مطابق پاکستانی لیگ اسپنر یاسر شاہ نے بہترین بولرز کی دوسری پوزیشن پر قبضہ جما لیا جبکہ انگلش بلے باز جوئے روٹ بہترین بیٹسمین قرار پائے ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق کولمبو اور دبئی ٹیسٹ کے اختتام کے بعد آئی سی سی نے کھلاڑیوں کی نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی جس کے مطابق پاکستانی کھلاڑیوں کی قسمت کھل گئی .بہترین بیٹسمینوں کی فہرست میں یونس خان نے ایک درجہ ترقی پاکرٹاپ 5 میں جگہ بنالی اور وہ چھٹے سے پانچویں نمبر پر آگئے . اسد شفیق نے شاندار بیٹنگ کی بدولت 6 درجہ ترقی پاکر 12ویں پوزیشن سنبھال لی اور یوں انہوں نے ویرات کوہلی، روس ٹیلر، شیونارائن چندرپال، برینڈم میکولم اور فاف ڈپلوسی کو پیچھے چھوڑ دیا اسی طرح کپتان مصباح الحق نے رینکنگ میں 5 درجہ ترقی پا کر 11ویں پوزیشن حاصل کرلی۔ انگلش بلے باز جوئے روٹ نے 13 پوائنٹس حاصل کرکے پہلی پوزیشن پر قبضہ جمائے بیٹھے آسٹریلوی بلے باز اسٹیون اسمتھ سے پوزیشن چھین لی اور پہلی مرتبہ بہترین بیٹسمینوں کی فہرست میں پہلے نمبر پر آگئے۔بولرزکی فہرست میں لیگ اسپنر یاسر شاہ نے 25 پوائنٹس حاصل کرکے دوسری پوزیشن حاصل کرلی اوروہ یوں 827 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں انہوں نے اپنے کیرئیر میں پہلی مرتبہ دوسری پوزیشن حاصل کی یہی نہیں یاسر شاہ نے انگلش فاسٹ بولر جیمی اینڈریسن اور اسٹارٹ براڈ سمیت نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولڈ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔ بہترین بولرز کی فہرست میں جنوبی افریقا کے ڈیل اسٹین 905 پوائنٹس کے ساتھ بدستور پہلی پوزیشن پر موجود ہیں اور اگر انگلینڈ کے خلاف تیسرے اور آخری ٹیسٹ میں یاسر شاہ کا جادو چلتا ہے تو وہ ڈیل اسٹین سے پوزیشن چھین سکتے ہیں جس کے لئے انہیں مزید 78 پوائنٹس حاصل کرنا ہوں گے۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…