اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

وہ وقت جب بلاول بھٹی کو ڈرانے والا بھوت دراصل محمد عرفان نکلے، کرکٹ ٹیم کا دلچسپ واقعہ

datetime 27  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک) کرکٹ ورلڈ کپ کے دوران پاکستانی بیٹسمین حارث سہیل کو کسی شریر بھوت نے ڈرادیا، اور جب دوسرے کھلاڑی اس واقعے کو بھولنے کی کوشش کر رہے تھے تو ایک دفعہ پھر یہ بھوت ایک اور کھلاڑی کے سامنے آ کھڑا ہوا۔سپورٹس 360 کو دئیے گئے ایک انٹرویو میں بیٹسمین صہیب مقصود نے بتایا کہ حارث سہیل کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کے کچھ دن بعد ہی ایک ایسا ہی واقعہ فاسٹ باﺅلر بلاول بھٹی کے ساتھ پیش آگیا۔صہیب مقصود نے بتایا کہ بلاول بھٹی رات کے وقت کوئی ڈراﺅنا خواب دیکھ کر چلاتے ہوئے اپنے کمرے سے بھاگ کھڑے ہوئے۔ان کے قریب ترین واقع کمرہ باﺅلر محمد عرفان کا تھا لہٰذا وہ اسی کمرے کی طرف بھاگے۔جب کمرے کا دروازہ کھلا تو بلاول بھٹی نے اپنے سامنے عجیب و غریب صورت والی ایک دیوقامت مخلوق کو کھڑا پایا، جسے دیکھ کر ان کی چیخیں مزید بلند ہوگئیں۔صہیب نے وضاحت کی کہ محمد عرفان اپنی رنگت کے تحفظ کے لئے رات کو مختلف کریموں کا مکسچر منہ پر مل کر سوتے ہیں، لہٰذا یہی وجہ تھی کہ بلاول بھٹی انہیں دیکھ کر مزید خوفزدہ ہوگئے، جبکہ ان کے غیر معمولی قد و قامت نے صورتحال کو مزید خراب کر دیا۔ان کا کہنا تھا کہ جب یہ کہانی ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں کو پتہ چلی تو وہ ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہوگئے



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…