اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

بھارتی کرکٹر امیت مشرا خاتون سے بدسلوکی کے الزام میں گرفتار

datetime 27  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بنگلور(آن لائن)بھارتی کرکٹر امیت مشرا کو ایک خاتون کے ساتھ بدسلوکی کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے تاہم وہ ضمانت پر رہا ہو گئے ہیں۔بنگلور پولیس نے تقریباً تین گھنٹوں تک پوچھ گچھ کرنے کے بعد انھیں گرفتار کیا۔ لیکن گرفتاری کے فوراً بعد ہی انھیں ضمانت پر رہا کر دیا گیا۔مرکزی بنگلور کے ڈپٹی کمشنر سندیپ پاٹل نے کہا کہ امیت مشرا پر ہاتھ اٹھانے اور ان کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے کے الزامات ہیں۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ امت مشرا پر انڈین پینل کوڈ کی دفعہ 325 اور 354 اے کے تحت کیس درج کیا گیا ہے۔اگر ان پر لگائے جانے والے الزامات ثابت ہو جاتے ہیں تو امیت مشرا کو سات سال تک کی سزا ہو سکتی ہے۔پولیس کے مطابق 25 ستمبر کو بنگلور کے ایک ہوٹل میں ایک خاتون نے امیت مشرا سے ملاقات کی تھی۔27 ستمبر کو خاتون نے بنگلور پولیس کوشکایت کی اور ایف آئی آر درج کر لی گئی۔اپنی شکایت میں خاتون نے کہا تھا کہ ہوٹل کے کمرے میں امیت مشرا کے ساتھ ان کی بحث ہوئی اور اس بحث کے دوران امت مشرا نے ہاتھ اٹھایا۔واقعے کے وقت بنگلور میں بھارتی ٹیم کا تربیتی کیمپ جاری تھا۔امیت مشرا 32 سال کے لیگ سپن بولر ہیں۔ انھوں نے 16 ٹیسٹ میں 58 اور 31 ون ڈے میں 49 وکٹ لیے ہیں،جبکہ وہ آئی پی ایل میں بھی کھیلتے ہیں۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…