اتوار‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2026 

افریقہ کے ہاتھوں شکست ، روی شاستری ممبئی گراﺅنڈ کے کیوریٹر پر برس پڑے، نازیبا الفاظ کا استعمال

datetime 27  اکتوبر‬‮  2015 |

ممبئی(آن لائن) ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے ڈائریکٹر روی شاستری جنوبی افریقا کےخلاف پانچویں ون ڈے میں شکست پر ممبئی گراﺅنڈکے کیوریٹر سدھیر نائیک پر برس پڑے۔ہندوستانی میڈیا کے مطابق روی شاستری نے ممبئی کے وانکھڈے گراﺅنڈکی فلیٹ پچ بنانے پر کیوریٹر سدھیرنائیک کو نازیبا کلمات ادا کئے۔روی شاستری کا کہنا تھا کہ پچ پر انڈین اسپنرز کےلئے کوئی مدد موجود نہیں تھی جس پر وہ گراﺅنڈکے کیوریٹر پر سخت غصہ ہوئے۔ممبئی میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقا نے ہندوستانی باﺅلرز کی درگت بناتے ہوئے 438 رنز بنائے دیے تھے جس کے جواب میں انڈین ٹیم صرف 224 رنز بناکر آو¿ٹ ہوگئی تھی۔دوسری جانب بی سی سی آئی سیکرٹری انوراگ ٹھاکر نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ معاملے پر اسی ضابطے کی پیروی کی جائے جیسی ویرات کوہلی کے معاملے پر کی گئی تھی جب انہوں نے عالمی کپ کے دوران ایک صحافی سے بدتمیزی کی تھی۔خیال رہے کہ کوہلی رواں سال تین مارچ کو کوہلی نے ایک اخبار کے صحافی پر اپنے اور انوشکا شرما سے متعلق ایک آرٹیکل کے باعث برس پڑے تھے۔تاہم جب یہ بات سامنے آئی کہ مذکورہ آرٹیکل اس صحافی نے نہیں لکھا تھا تو کوہلی نے ان سے ایک دوسرے صحافی کے ذریعے معذرت کی۔اس واقعے پر میڈیا میں سخت ردعمل سامنے آیا تھا جس کے بعد بی سی سی آئی کو بھی ایکشن میں آنا پڑا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



چین جائیں


چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…