کراچی(آن لائن) سندھ ہائی کورٹ نے ٹیسٹ کرکٹر دانش کنیریا کے تینوں اکاﺅنٹس میں رکھی رقم ناظر کے پاس جمع کرانے کا حکم دے دیا۔ سندھ ہائی کورَٹ میں دانش کنیریا سپاٹ فکسنگ کیس میں جرمانے کی طلبی کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے نجی بینک میں دانش کنیریا کے تینوں اکاﺅنٹس میں رکھی رقم ناظر ہائی کورٹ کے پاس جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔عدالت نے دو نجی بینکوں کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دانش کنیریا کے اکاو¿نٹس کی رپورٹ جمع کرانے کا حکم دے دیا ہے۔ حبیب میٹروپولیٹن بینک کی رپورٹ کے مطابق دانش کنیریا کے تین اکاو¿نٹ میں 5 ہزار 789 روپے ، دوسرے اکاو¿نٹس میں 30 پاو¿نڈ اور تیسرے اکاو¿نٹس مِیں 14 ڈالر ہیں۔انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے وکیل خواجہ نوید نے بتایا کہ اگر دانش کنیریا کے اکاو¿نٹس سے ملنے والی رقم جرمانے کے برابر نہیں تو جیل بھیج دیا جائے۔ دانش کنیریا کو سپاٹ فکسنگ میں برطانوی عدالت نے سزا سنائی تھی۔ جرمانے کی وصولی کے لئے انگلینڈ کرکَٹ بورڈ نے سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔