بدھ‬‮ ، 06 اگست‬‮ 2025 

دبئی ٹیسٹ ، انگلش ٹیل اینڈرز نے نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا

datetime 27  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی(آن لائن) پاکستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے پانچویں دن بھرپور مزاحمت کا مظاہرہ کرنے والے انگلینڈ کے ٹیل اینڈرز نے ایک نیا عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہےپاکستان نے انگلینڈ کے خلاف آخری ٹیسٹ میچ سنسنی خیز مقابلے کے بعد میچ کے اختتام سے محض چھ اوورز قبل اپنے نام کر لیا۔میچ کے آخری دن کھانے کے وقفے تک ایسا محسوس ہوتا تھا کہ پاکستان باآسانی فتح حاصل کر لے گا لیکن انگلینڈ کے ٹیل اینڈرز نے پاکستان کے عزائم خاک میں ملانے میں کوئی کسر نہ چھوڑی۔اس کا سہرا انگلینڈ کے اختتامی بلے بازوں بلکہ دراصل باو¿لرز کے سر رہا جو اپنی ٹیم کو انتھک کوشش کے باوجود میچ تو نہ جتوا سکے لیکن ایک عالمی ریکارڈ اپنے نام کر گئے۔انگلینڈ کے عادل رشید سمیت آخری چار بیٹمسینوں نے پاکستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کی آخری اننگز میں سب سے زیادہ 322گیندیں کھیلنے کا ریکارڑ قائم کردیا۔انگلینڈ کے عادل رشید آٹھویں نمبر پر بیٹنگ کرنے آئے تو میچ میں ان کی ٹیم کی پوزیشن بہت کمزور تھی لیکن ان کی کوششوں نے پاکستان کے لیے اس میچ کو ترنوالہ بننے نہیں دیا۔ انھوں نے تقریباً چار گھنٹے بیٹنگ کی اور172گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 61 رنز بناکر یاسر کا شکار ہوئے۔ نویں نمبر کے بیٹسمین اسٹورٹ براڈ نے 42 گیندیں، دسویں کھلاڑی مارک ووڈ نے 95 جبکہ گیارھویں بیٹسمین جیمز اینڈرسن نے 13 گیندوں کا سامنا کیا۔یہ انگلینڈ کی پاکستان کے خلاف دوسری بڑی اننگز تھی اور پاکستان کے خلاف کسی بھی ٹیم کی چوتھی بہترین اننگز تھی۔اس سے قبل یہ آخریہ چار بلے بازوں کی جانب سے زیادہ گیندیں کھیلنے کا ریکارڑ نیوزی لینڈ کے پاس تھا جو انھوں نے 2009 میں سری لنکا کے خلاف اپنے ہوم گراﺅنڈ پر 298 گیندیں کھیل کر بنایا تھا۔اس کے علاوہ پاکستان نے میچ میں 178 رنز سے فتح اپنے نام کی جو رنز کے اعتباد سے پاکستان کی انگلینڈ کے خلاف سب سے بڑی فتح ہے۔اس سے قبل پاکستان نے 25 جولائی1996 کو لارڈز کے مقام پر انگلینڈ کو 164 رنز سے شکست دے کر یہ ریکارڈ بنایا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مورج میں چھ دن


ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…