بدھ‬‮ ، 06 اگست‬‮ 2025 

دانش کنیریا کے تینوں اکاﺅنٹس میں رکھی رقم ناظر کے پاس جمع کرانے کا حکم

datetime 26  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (نیوزڈیسک)سندھ ہائی کورٹ نے ٹیسٹ کرکٹر دانش کنیریا کے تینوں اکاﺅنٹس میں رکھی رقم ناظر کے پاس جمع کرانے کا حکم دے دیا ۔ سندھ ہائی کورٹ میں دانش کنیریا سپاٹ فکسنگ کیس میں جرمانے کی طلبی کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے نجی بینک میں دانش کنیریا کے تینوں اکاونٹس میں رکھی رقم ناظر ہائی کورٹ کے پاس جمع کرانے کا حکم دیا ہے ۔ عدالت نے دو نجی بینکوں کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دانش کنیریا کے اکاﺅنٹس کی رپورٹ جمع کرانے کا حکم دے دیا ہے ۔ حبیب میٹروپولیٹن بینک کی رپورٹ کے مطابق دانش کنیریا کے تین اکاﺅنٹ میں 5 ہزار 789 روپے ، دوسرے اکاﺅنٹس میں 30 پاﺅنڈ اور تیسرے اکاﺅنٹس مِیں 14 ڈالر ہیں ۔ انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے وکیل خواجہ نوید نے بتایا کہ اگر دانش کنیریا کے اکاﺅنٹس سے ملنے والی رقم جرمانے کے برابر نہیں تو جیل بھیج دیا جائے ۔ دانش کنیریا کو سپاٹ فکسنگ میں برطانوی عدالت نے سزا سنائی تھی ۔ جرمانے کی وصولی کے لئے انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مورج میں چھ دن


ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…