بدھ‬‮ ، 06 اگست‬‮ 2025 

بورڈ کو آخرکار یونس کو نوازنے کا خیال آہی گیا

datetime 26  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی(نیوز ڈیسک)پی سی بی کو بالآخر ریکارڈ ساز یونس خان کو نوازنے کا خیال آہی گیا، میڈیا کے بار بار احساس دلانے پرچیئرمین شہریار خان نے 10لاکھ روپے انعام کا اعلان کردیا۔تفصیلات کے مطابق دبئی ٹیسٹ کی دوسری اننگزمیں یونس خان انگلینڈ کیخلاف ابوظبی ٹیسٹ میں ملک کیلیے سب سے زیادرہ رنز اسکورکرنے کے ریکارڈ میں جاوید میانداد کو پیچھے چھوڑ گئے تھے جنھوں نے 124میچوں میں 43 ففٹیز اور 23 سنچریوں کی مدد سے 8 ہزار 832 رنز بنائے تھے، یہ کارنامہ سرانجام دینے کے بعد پی سی بی کی طرف سے کسی انعام کا اعلان نہ کیے جانے پرکرکٹ حلقوں اور میڈیا میں بڑی حیرت اور مایوسی کا اظہار کیا جارہا تھا، بالآخر بورڈ کوخیال آہی گیا، چیئرمین شہریارخان دبئی پہنچے تو تجربہ کار بیٹسمین کے کھیل کی ستائش کرتے ہوئے انھیں10لاکھ روپے انعام سے نوازنے کا اعلان کردیا۔دوسری جانب یونس خان نے مزید ریکارڈز قدموں تلے روندنے کا سلسلہ جاری رکھا، دبئی ٹیسٹ میں وہ 9 ہزار رنز بنانے والے پاکستان کے پہلے اور دنیا ئے کرکٹ کے 14 ویں بیٹسمین بھی بن گئے، آسٹریلیا کے3 بیٹسمین رکی پونٹنگ 13378، ایلن بورڈر11174، اسٹیو وا 10927 رنز بنا چکے۔بھارتی سچن ٹنڈولکر 15921، راہول ڈریوڈ 13288 اور سنیل گواسکر10122، جنوبی افریقی جیک کیلس 13289 اور گریم اسمتھ 9265، ویسٹ انڈین برائن لارا 11953 اورچندر پال 11867 جب کہ سری لنکن کمار سنگاکارا 12400 اورمہیلا جے وردنے 11814 رنز کیساتھ اس فہرست میں شامل ہیں، یونس خان نے 103 میچز میں 54.32 کی اوسط سے 9097 رنز اپنے نام کے آگے درج کرالیے ہیں، ان کیساتھ الیسٹر کک نے بھی 9 ہزار کا سنگ میل عبور کیا ہے، دبئی ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں 118 رنز بنانے کے بعد یونس خان ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ سنچریز بنانے والے ٹاپ 10 بیٹسمینوں کی فہرست میں بھی شامل ہو گئے، انھوں نے 31 ویں تھری فیگر اننگز تراشتے ہوئے میتھیو ہیڈن اور چندرپال کو پیچھے چھوڑدیا، تجربہ کار بیٹسمین اپنے کریئر میں 4 ڈبل اور 1 ٹرپل سنچری بھی بناچکے ہیں، سب سے زیادہ 51 سنچریز سچن ٹنڈولکر نے بنائی ہیں، جیک کیلس 45 دوسرے اور رکی پونٹنگ 41 تیسرے نمبر پرہیں۔ انگلینڈ کیخلاف یونس خان کی یہ تیسری سنچری ہے، محمد یوسف اس ملک کے مقابل سب سے زیادہ 6 تھری فیگر اننگزکھیلنے کا ریکارڈ رکھتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مورج میں چھ دن


ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…