کراچی(نیوزڈیسک)پاکستان نے بھارت میں ہونے والے تمام انٹرنیشنل ٹورنامنٹس کے بائیکاٹ کا فیصلہ کرلیا ہے اور اس ضمن میں سپورٹس بورڈ کو ہدایت جاری کردی ہیں کہ پڑوسی ملک کی جانب سے ملنے والے دعوت نامے فوری طور پر وزارت خارجہ کے حوالے کیے جائیں اور اجازت کے بغیر کھلاڑیوں کی تفصیلات اور انٹریز ہرگز ارسال نہ کی جائیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق شیو سینا کی انتہا پسندی کو دیکھتے ہوئے حکومت نے پاکستانیوں کیخلاف بھارتی انتہا پسند ہندو تنظیموں کی غنڈہ گردی پر سخت موقف اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس حوالے سے حکومت نے وزارت بین الصوبائی رابطہ امور کے ذریعے سپورٹس بورڈ کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ وہ بھارت میں ہونے والے کسی بھی سپورٹس ایونٹ میں شرکت سے قبل حکومت سے اجازت لے۔ واضح رہے کہ دو روز قبل پی سی بی کے چئیرمین شہریا رخان بھارت گئے تو شیو سینا نے کرکٹ بورڈ کے دفتر پر دھاوا بول دیا اور میٹینگ کینسل کرا دی تھی۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں