پیر‬‮ ، 04 مئی‬‮‬‮ 2026 

بگ تھری معاہدے سے بغاوت ،شہریارخان نے کھلبلی مچادی

datetime 25  اکتوبر‬‮  2015 |

لاہور (نیوزڈیسک)بگ تھری معاہدے سے بغاوت ،شہریارخان نے کھلبلی مچادی،پاکستان کرکٹ بورڑکے چیئرمین شہریارخان نے خبر دار کیاہے کہ اگر بھارت نے دسمبر،جنوری میں پاکستان کے ساتھ سیریز کھیلنے سے انکار کیا تو بگ تھری معاہدے سے بغاوت ہو سکتی ہے،بی سی سی آئی 2015سے 2023 تک آٹھ سالوں میں حکومتوں کی منظوری کی شرط کے ساتھ چھ سیریز کھیلنے کے تحریری معاہدے کی پاسداری کرے۔چیئرمین پی سی بی نے یاد دلایا کہ پاکستان نے آئی سی سی کے معاملات بھارت ، انگلینڈ اور آسٹریلیا کو تھمانے کے بگ تھری معاہدے پر دستخط اس شرط کے ساتھ کیے تھے کہ آٹھ سالوں میں پاکستان اوربھارت کے درمیان چھ سیریز منعقد ہوں گی ۔شہریارخان نے ٹیلی گراف اسپورٹس کو انٹرویو میں کہا ’ہم نے نئے آئین پر دستخط اس یقین دہانی پر کئے ہیں کہ بھارت آٹھ سالوں میں چھ سیریز کھیلے گا۔ ہمیں یہی یقین دہانی کرائی گئی تھی جس کے باعث ہم نے اپنی مخالفت ترک کرکے آئی سی سی کے ساتھ متفقہ معاہدہ کیا۔تاہم (بی سی سی آئی نے دسمبر میں دو ٹیسٹ، پانچ ون ڈے اور دو ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز کے حوالے سے تاحال کوئی حتمی جواب نہیں دیا۔شہریار نے بتایا کہ پی سی بی میں سوچ پائی جاتی ہے کہ بھارت نے محض بگ تھری کی مخالفت ختم کرانے کیلئے چھ سیریز کھیلنے کا دھوکا دیا۔اب اگربھارت نہیں کھیلتا تو ہمیں مسائل ہوں گے، یہ صرف دستخط شدہ معاہدے کی خلاف ورزی نہیں ہوگی بلکہ اس سمجھوتے کے بھی خلاف ہو گا جس کے تحت ہم نے نئے آئین میں دستخط کئے۔ پی سی بی کے سربراہ نے کہا پاکستان واحد ملک نہیں جسے اس طرح کے رویہ کا سامنا ہے۔میں جانتاہوں کہ ہمارے علاوہ دیگر ممالک بھی آئی سی سی کے امتیازی برتاو¿ سے خوش نہیں۔ یہ غیر مساویانہ اور غیرجمہوری رویہ ہے لیکن چونکہ ہم بگ تھری ڈیل پر دستخط کر چکے ہیںلہٰذاہم اس کی پاسداری کریں گے۔اگرا یک سال کے اندر ہر ملک کے ساتھ برابری کا سلوک نہیں کیا جاتا تو میرے خیال میں پاکستان کو ان تمام معاملات پر نظر ثانی کرنا پڑے گی۔ دیگر ممالک بھی ایسا ہی سوچ رہے ہیںاور کچھ بھی ممکن ہے۔ میرے خیال میں اگر بگ تھری خود محسوس کرتا ہو کہ کام صحیح نہیں ہورہا تو معاہدہ ختم ہوسکتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)


ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…