اتوار‬‮ ، 21 دسمبر‬‮ 2025 

نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے ہیڈ کوچ محمد اکرم عہدے سے مستعفیٰ

datetime 25  اکتوبر‬‮  2015 |

لاہو(نیوز ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ کی نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے ہیڈ کوچ محمد اکرم اپنے عہدے سے مستعفیٰ ہوگئے ہیں۔نجی ٹی وی مطابق پی سی بی نیشنل اکیڈمی کے ہیڈ کوچ محمد اکرم نے ذاتی وجوہات کی بنا پر اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا جب کہ ان کے نیشنل اکیڈمی سے معاہدے میں ابھی 3 ماہ باقی تھے۔ اس موقع پر محمد اکرم کا کہنا تھا کہ وہ اپنے اہل خانہ کو وقت دینا چاہتے ہیں جو لندن میں مقیم ہیں جب کہ وہ کوچنگ کی وجہ سے لاہور میں ان سے دور رہتے ہیں۔دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان متحدہ عرب امارات میں ہونے والی سیریز میں ٹی وی پر ماہرانہ تبصرے کرنے کی وجہ سے پی سی بی نے محمد اکرم کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے وضاحت طلب کی تھی جس پر ان کے بورڈ سے اختلافات پیدا ہوگئے تھے اور سابق بولنگ کوچ نے پی سی بی کو وضاحت دینے کے بجائے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔واضح رہے محمد اکرم چند ہفتے پہلے ہی پاکستان اے ٹیم کے کوچ بن کر متحدہ عرب امارات آئے تھے اور وہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ بھی رہ چکے ہیں جب کہ 41 سالہ محمد اکرم پاکستان کی جانب سے 9 ٹیسٹ اور 23 ون ڈے میچز بھی کھیل چکے ہیں۔



کالم



تاحیات


قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…