اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

بلال آصف نے امپائرز پر سوال اٹھادیا

datetime 23  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزڈیسک)پاکستانی بالر بلال آصف نے کہا ہے کہ بڑے اعتماد سے بائیو مکینک ٹیسٹ دیا ہے اور یقین ہے کہ ان کا بولنگ ایکشن کلیئر ہو جائے گا،جب مجھے بتایا گیا کہ ان کا بولنگ ایکشن رپورٹ ہوا ہے تو وہ حیران رہ گئے تھے کیونکہ اگر ان کے بولنگ ایکشن میں کوئی خرابی ہوتی تو زمبابوے کے خلاف پہلے ون ڈے میں ہی امپائر رپورٹ کر دیتے۔برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے بلال آصف نے کہا کہ اس موقع پر ٹیم مینجمنٹ اور ساتھی کھلاڑیوں نے زبردست حوصلہ دیا اور ان سب کو بھی یقین تھا کہ یہ کوئی بڑا مسئلہ نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ زمبابوے جانے سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں دو تین بار بولنگ ایکشن کے ٹیسٹ لیے تھے اگر ان کے بولنگ ایکشن میں کوئی خرابی ہوتی تو انہیںپاکستانی ٹیم میں کیوں شامل کیا جاتا؟۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کی زندگی میں اتار چڑھا ﺅآئے ہیں ایک وقت ایسا بھی آیا جب وہ دلبرداشتہ ہوکر کرکٹ چھوڑنے پر مجبور ہوگئے کیونکہ سیالکوٹ کی ٹیم میں کئی بڑے کھلاڑی کھیلتے رہے ہیں اور ان کے لیے جگہ بنانا مشکل تھا۔ اسی دوران وہ روزگار کی خاطر بیرون ملک چلے گئے تاکہ اپنے گھر کی کفالت کر سکیں کیونکہ وہ کسی امیر فیملی سے تعلق نہیں رکھتے تاہم جب وہ دوبارہ وطن آئے تو ان کے والد نے ان کی ہمت بڑھائی اور انہوں نے دوبارہ کرکٹ کھیلنی شروع کر دی۔بلال آصف کا کہنا ہے کہ انہیںشعیب ملک کی سخت محنت کی عادت بہت پسند ہے اسی لیے شعیب ملک ان کے آئیڈیل کرکٹر ہیں۔ وہ کوشش کرتے ہیں کہ انہی کی طرح محنت کریں۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…