جمعرات‬‮ ، 10 اپریل‬‮ 2025 

مصباح الحق کی کارکردگی ،وقار یونس دل کی باتیں زبان پر لے آئے

datetime 23  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (نیوزڈیسک) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کوچ وقار یونس نے کہا ہے کہ عمر کپتان مصباح الحق کے لیے رکاوٹ نہیں بنی ہے بلکہ 41سال کی عمر میں بھی وہ انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کررہے ہیں،مصباح الحق جس عمدگی سے اس وقت بیٹنگ کررہے ہیں پاکستان کو اب بھی ان کی ضرورت ہے۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ جس طرح مصباح الحق ٹیسٹ میچوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کررہے ہیں کوئی بھی یہ نہیں کہہ سکتا کہ عمر مصباح کے آڑے آرہی ہے بلکہ جوں جوں وہ کھیلتے جا رہے ہیں ان کی کارکردگی میں مزید نکھار آتا جارہا ہے۔وہ مزید پختہ ہوتے جا رہے ہیں۔ یہی بات یونس خان پر بھی صادق آتی ہے۔انہوں نے کہا کہ عصر حاضر کے بیٹسمینوں میں مصباح الحق کی عمر سب سے زیادہ ہے اس لحاظ سے دیکھا جائے تو وہ جس طرح کی کارکردگی کا مظاہرہ کررہے ہیں وہ قابل تعریف ہے ۔اس سے ان کے کھیل سے جنون کا بخوبی اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔وقار یونس سے جب پوچھا گیا کہ آخری اوور میں اچانک جارحانہ انداز اختیار کر کے مصباح الحق کا سنچری مکمل کرنا کیا حکمت عملی کا حصہ تھا تو انہوں نے کہا کہ مصباح الحق کے ذہن میں سنچری نہیں تھی۔یہ مصباح کا انداز ہے کہ چائے کے وقفے سے پہلے کے آخری اوورز ہوں یا کھیل ختم ہونے سے قبل آخری اوورز میں وہ جارحانہ بیٹنگ کرنے لگ جاتے ہیں جس کا مقصد یہ ہوتا ہے کہ اس سے پہلے کہ بولر آپ پر حاوی ہو آپ اس پر حاوی ہوجائیں جس کے نتیجے میں آپ کو رنز بھی مل جاتے ہیں۔وقاریونس نے کہا کہ دبئی ٹیسٹ کا پہلا دن پاکستان کے لیے اچھا رہا ۔تین وکٹیں جلد گرجانے کے بعد دو اچھی شراکتیں ہوئیں اور خاص طور پر مصباح الحق نے صورتحال کو اچھی طرح ہینڈل کیا۔



کالم



یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی


عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)

بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…