اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

بطور کپتان زیادہ سنچریاں ؛ مصباح الحق نے انضمام کا ریکارڈ برابرکردیا

datetime 23  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) مصباح الحق نے بطور کپتان زیادہ سنچریوں کا انضمام الحق کا ریکارڈ برابر کردیا،انھوں نے دبئی میں ساتویں تھری فیگر اننگز کھیل کر قیادت کا حق ادا کیا، یونس خان نے ٹاپ اسکوررز کی فہرست میں گراہم گوچ کو پیچھے چھوڑ دیا، دونوں سینئر بیٹسمینوں نے11ویں ٹیسٹ میں 9ویں ففٹی شراکت قائم کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق دبئی ٹیسٹ میں مصباح الحق نے بطور کپتان اپنی 7ویں سنچری بناتے ہوئے انضمام الحق کو جوائن کرلیا، یہ سفر انہوں نے 70میچز میں مکمل کیا، سابق کپتان نے 53میچز میں اتنی ہی تھری فیگر اننگز کھیلی تھیں، عمران خان اور جاوید میانداد بطور قائد 5،5سنچریاں بنا چکے ہیں، یونس خان نے 56 رنز بناتے ہوئے ایک اور سنگ میل عبور کر لیا، تجربہ کار بیٹسمین کے رنز کی تعداد 8953 ہوگئی۔
یوں انھوں نے سابق انگلش کپتان گراہم گوچ(8900) کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ٹاپ اسکوررز کی فہرست میں 14ویں نمبر پر جگہ بنالی، یونس نے یہ اعزاز103ویں میچ اور183ویں اننگز میںحاصل کیا۔ مصباح الحق اور یونس خان دبئی ٹیسٹ سے قبل گذشتہ 10میچز میں 8ففٹی شراکتیں قائم کرچکے تھے،اس بار دونوں نے 9ویں مرتبہ 50یا زائد رنز بنائے،پاکستانی اوپنرز 1992کے بعد سے انگلینڈ کیخلاف پہلی اننگز میں سنچری شراکت فراہم نہیں کرسکے۔
14اننگز میں صرف 4بار ففٹی اسٹینڈ فراہم کرپائے ہیں،2005کے بعد پاکستان کا کوئی افتتاحی بیٹسمین انگلش بولرز کیخلاف ٹیسٹ سنچری نہیں بنا سکا، شان مسعود کی دبئی میں اننگز سمیت 7ففٹیز بن سکی ہیں۔جیمز اینڈرسن ٹاپ 10کامیاب ترین بولرز کی فہرست میں شامل ہوگئے،انھوں نے اپنے شکاروں کی تعداد 418کرتے ہوئے ہربھجن سنگھ کو 9ویں پوزیشن سے محروم کیا، مرلی دھرن 800وکٹوں کے ساتھ سرفہرست ہیں۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…