اتوار‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2025 

مصباح الحق جس عمدگی سے بیٹنگ کررہے ہیں پاکستان کو اب بھی ان کی ضرورت ہے‘وقار یونس

datetime 23  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (نیوزڈیسک ) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کوچ وقار یونس نے کہا ہے کہ عمر کپتان مصباح الحق کے لیے رکاوٹ نہیں بنی ہے بلکہ 41سال کی عمر میں بھی وہ انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کررہے ہیں،مصباح الحق جس عمدگی سے اس وقت بیٹنگ کررہے ہیں پاکستان کو اب بھی ان کی ضرورت ہے۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ جس طرح مصباح الحق ٹیسٹ میچوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کررہے ہیں کوئی بھی یہ نہیں کہہ سکتا کہ عمر مصباح کے آڑے آرہی ہے بلکہ جوں جوں وہ کھیلتے جا رہے ہیں ان کی کارکردگی میں مزید نکھار آتا جارہا ہے۔وہ مزید پختہ ہوتے جا رہے ہیں۔ یہی بات یونس خان پر بھی صادق آتی ہے۔انہوں نے کہا کہ عصر حاضر کے بیٹسمینوں میں مصباح الحق کی عمر سب سے زیادہ ہے اس لحاظ سے دیکھا جائے تو وہ جس طرح کی کارکردگی کا مظاہرہ کررہے ہیں وہ قابل تعریف ہے ۔اس سے ان کے کھیل سے جنون کا بخوبی اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔وقار یونس سے جب پوچھا گیا کہ آخری اوور میں اچانک جارحانہ انداز اختیار کر کے مصباح الحق کا سنچری مکمل کرنا کیا حکمت عملی کا حصہ تھا تو انہوں نے کہا کہ مصباح الحق کے ذہن میں سنچری نہیں تھی۔یہ مصباح کا انداز ہے کہ چائے کے وقفے سے پہلے کے آخری اوورز ہوں یا کھیل ختم ہونے سے قبل آخری اوورز میں وہ جارحانہ بیٹنگ کرنے لگ جاتے ہیں جس کا مقصد یہ ہوتا ہے کہ اس سے پہلے کہ بولر آپ پر حاوی ہو آپ اس پر حاوی ہوجائیں جس کے نتیجے میں آپ کو رنز بھی مل جاتے ہیں۔وقاریونس نے کہا کہ دبئی ٹیسٹ کا پہلا دن پاکستان کے لیے اچھا رہا ۔تین وکٹیں جلد گرجانے کے بعد دو اچھی شراکتیں ہوئیں اور خاص طور پر مصباح الحق نے صورتحال کو اچھی طرح ہینڈل کیا۔



کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…