اتوار‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2025 

پنجاب سپورٹس بورڈ کو بھارتی پنجاب میں ہونےوالے کبڈی ورلڈ کپ کی منسوخی کا لیٹر ِموصول ہو گیا

datetime 22  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزڈیسک)پنجاب سپورٹس بورڈ کو بھارتی پنجاب میں ہونے والے کبڈی ورلڈ کپ کی منسوخی کا لیٹر ِموصول ہو گیا ۔جبکہ قومی کبڈی ٹیم کے مینیجر نے کھلاڑیوں کے علاقائی مقابلوں میں حصہ لینے پر پابندی عائد کر دی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کے باعث کھیلوں کا شیڈول کافی متاثر ہوا ہے ۔ گزشتہ روز بھارتی سپورٹس بورڈ کی جانب سے بھارتی پنجاب میں ہونے والے کبڈی ورلڈ کپ کی منسوخی کا لیٹر پنجاب سپورٹس بورڈ کو موصول ہو گیا جبکہ سپورٹس بورڈ نے پنجاب اسٹیڈیم میںکبڈی ورلڈ کپ میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ ختم کر دیا ہے۔پنجاب سٹیڈیم میں کبڈی ورلڈ کپ میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ گزشتہ دو ہفتوں سے جاری تھا ۔سپورٹس بورڈ کی جانب سے تربیتی کیمپ کے خاتمے کے اعلان کے بعد تربیتی کیمپ میں شریک تمام کھلاڑی گھروں کو لوٹ گئے۔ دوسری جانب قومی کبڈی ٹیم کے مینیجر وقاص اکبر نے قومی کبڈی ٹیم کے کھلاڑیوں کے علاقائی مقابلوں میں حصہ لینے پر پابندی عائد کردی ہے ۔وقاص اکبر کا کہنا ہے کہ قومی کبڈی ٹیم کے کھلاڑیوں کو اگلے چار ماہ کا فٹنس پلان دے دیا گیا ہے ۔کھلاڑیوں پر علاقائی مقابلوں میں پابندی لگانے کا مقصد انہیں انجریز سے بچانا ہے۔ ہدایا ت پر عمل نہ کرنے والے کھلاڑیوں کے خلاف کاروئی کی جائے گی ۔ذرائع کے مطابق بھارتی پنجاب میں منسوخ ہونے والے کبڈی ورلڈکپ کا انعقاد فروری 2016میں ہونے کی امید ہے۔



کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…