اتوار‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2025 

ہمارے ملک میں ٹیسٹ کرکٹ زندہ ہے، ہندوستانی کرکٹ بورڈ

datetime 22  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(آن لائن)ہندوستانی کرکٹ بورڈ(بی سی سی آئی) کے آفیشلز مصر ہیں کہ ٹیسٹ کرکٹ زندہ ہے جہاں ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کی حکمرانی کے باوجود پورے ملک میں ٹیسٹ کرکٹ کھیلی جاتی ہے۔ اس دوران جن جگہوں پر ٹیسٹ میچوں میں شائقین کی بڑی تعداد نے شرکت کی ان میں جنوبی شہر جیسے چنئی اور بنگلور، مشرقی شہر کولکتہ کا ایڈن گارڈن اور دارالحکومت دہلی کا فیروز شاہ کوٹلہ اسٹیڈیم شامل ہے۔لیکن شمالی پنجاب کے شہر موہالی جہاں جنوبی افریقہ کی ٹیم اپنا پہلا ٹیسٹ میچ کھیلے گی یا تیسرے ٹیسٹ میچ کا میزبان ناگپور شہر کے مضافاتی علاقوں میں واقع ہیں جہاں تماشائیوں کی گنی چنی تعداد پانچ روزہ میچ دیکھنے کیلئے موجود ہوتی ہے۔یہاں تک کہ ایک دور میں کرکٹ کی نرسری کہلانے والے ممبئی جہاں سے ماضی میں سنیل گواسکر اور سچن ٹنڈولکر جیسے عظیم کھلاڑیوں نے جنم لیا، بھی ٹیسٹ کرکٹ کی دلچسپیوں سے خالی ہوتا جا رہا ہے۔ تجزیہ کار حیران تھے کہ 2013 میں وانکھیڈے اسٹیڈیم میں سچن ٹنڈولکر کے آخری ٹیسٹ میچ کو دیکھنے کے لیے میدان تماشائیوں سے کھچا کھچ بھرا ہوا نہیں تھا۔بی سی سی آئی کے سینئر آفیشل کا کہنا تھا کہ اکثر میدانوں میں ٹیسٹ کے ایک دن میں دس ہزار تماشائی میچ دیکھنے کیلئے موجود ہوتے ہیں جو ایک بڑی تعداد ہے کیونکہ متعدد دیگر ملکوں میں پورے میچ میں بھی اتنے تماشائی میچ دیکھنے کیلئے نہیں آتے۔انہوں نے کہا کہ اس کا بہت حد تک انحصار حریف ٹیموں پر بھی ہوتاہے جیسا کہ پاکستان، آسٹریلیا یا انگلینڈ جیسی ٹیموں کے میچوں میں تماشائی جوق درجوق آجاتے ہیں، یہاں تک کہ جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز میں بھی اچھی خاصی تعداد ہوتی ہے۔



کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…