اتوار‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2025 

فیصل آباد ، لینڈ مافیا نے سعید اجمل کی کرکٹ اکیڈمی کی زمین پر قبضہ کر لیا

datetime 22  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن) قومی کرکٹ ٹیم کے اسپنر سعید اجمل نے کہا ہے کہ فیصل آباد میں کرکٹ اکیڈمی کے لئے قانونی طور پر حاصل کی گئی زمین پر لینڈ مافیا نے جو قبضہ کیا ہے اس کے لئے میں نے ہائیکورٹ سے اپیل کرتا ہوں کہ فیصلہ ہمارے حق میں کیا جائے۔ ان خیالا کا اظہار انہوں نے جمعرات کو آن لائن سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ فیصل آباد میں زیر تعمیر کرکٹ اکیڈمی کا 60 فیصد مکمل ہو چکا تھا اس دوران وہاں کے ایک لینڈ مافیا نے اکیڈمی کے خلاف ہائی کورٹ میں حکم امتناعی کروایا جس کے بعد کرکٹ اکیڈمی کا تعمیراتی کام روک دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لاہور ہائی کورٹ نے 17 نومبر کی تاریخ دی ہے جس میں اس حوالے سے فیصلہ دیا جائے گا اور مجھے پوری امید ہے کہ فیصلہ ہمارے حق میں ہو گا۔ سعید اجمل نے بتایا ہے کہ فیصل آباد میں کرکٹ اکیڈمی کے قیام کے لئے وہاں کی اعلیٰ انتظامیہ کے ساتھ ایک ایم او یو دستخط کئے ہیں جس کے بعد اکیڈمی کا تعمیراتی کام شروع ہو گیا ہے جو اب تک 60 فیصد مکمل ہو چکا ہے جبکہ وکٹ پر کام جاری تھا کہ لینڈ مافیا نے اس کے حوالے سے لاہور ہائی کورٹ سے حکم امتناعی جاری کروایا۔ انہوں نے کہا کہ لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ آنے کے بعد اکیڈمی کا تعمیراتی کام دوبارہ شروع کیا جائے گا جو اس سال کے آخر تک مکمل ہو جائے۔ انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ آئندہ سال کرکٹ اکیڈمی فیصل آباد میں کرکٹ کھیلی شروع ہو جائے گی۔



کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…