اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

کیوی آل راو¿نڈ کینز کے گرد گھیرا مزید تنگ ، جیوری کے سامنے فکسنگ کے انکشافات کے ڈھیر لگ گئے

datetime 22  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سابق کیوی آل راﺅنڈر کرس کینز کے گرد گھیرا تنگ ہونے لگا، جیوری کے سامنے فکسنگ انکشافات کے ڈھیرلگنے لگے، سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ نے اپنی موجودگی میں برینڈن میک کولم کو ’بزنس‘ کال موصول ہونے کی تصدیق کردی، سابق کیوی کرکٹر لوونسنٹ کی سابقہ اہلیہ الینور ریلی نے بھی گواہی دیدی۔تفصیلات کے مطابق لندن کی ساﺅتھ ورک کراﺅن کورٹ میں سابق کیوی کرکٹر کرس کینز کے خلاف جھوٹے بیان حلفی اور انصاف کی راہ میں رکاوٹ بننے کے الزامات پر ٹرائل جاری ہیں، گذشتہ روز ویڈیو لنک کے ذریعے سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ نے بیان ریکارڈ کرایا، انھوں نے تصدیق کی کہ 2008 میں ابتدائی آئی پی ایل ایڈیشن کے موقع پر وہ برینڈن میک کولم کے ہمراہ کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے ٹیم ہوٹل میں ڈرنک کررہے تھے، ایسے میں اچانک میک کولم کے فون کی بیل بجی، ان کی بات چیت پانچ منٹ سے زیادہ نہیں تھی، پھر فون رکھتے ہوئے انھوں نے کہا کہ کرس کینز کا فون تھا، وہ ایک ’بزنس منصوبے‘ پر بات کررہے تھے۔پونٹنگ نے کہا کہ بزنس کا سن کر میں خاموش ہوگیا کیونکہ میری اس میں کوئی دلچسپی نہیں تھی۔ کینز کے وکیل اورلینڈو پونال نے پونٹنگ سے پوچھا کہ کیا یہ بزنس منصوبہ ان کے لیے غیردلچسپی کا باعث تھا، جس پر سابق کپتان نے کہا کہ چونکہ میں اس بارے میں کچھ جانتا ہی نہیں تھا اس لیے مجھے اس میں کوئی دلچسپی نہیں تھی۔وکیل دفاع نے پوچھا کہ وہ اس وقت نشے میں تو نہیں تھیں، جس پر ریلی نے کہا کہ میں نے اس وقت بہت زیادہ کھانا کھایا تھا اور جب ایسا ہو تو جتنی شراب پی لوں اثر نہیں ہوتا، انھوں نے یہ بھی بتایا کہ لوونسنٹ نے انھیں کہا تھا کہ کینز کے کہنے پر وہ فکسنگ میں ملوث ہوگیا ہے، یہ بھی بتایا تھا کہ آئی سی سی نے انھیں اس بات کی ضمانت دی کہ جیل کی سزا نہیں ہوگی اس لیے وہ گواہی پر تیار ہوئی ہیں۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…