اتوار‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2025 

یونس خان کا ایک اور عالمی ریکارڈ

datetime 21  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دوبئی(نیوزڈیسک) پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ (آج) جمعرات سے شروع ہورہا ہے جس میں امکان ہے کہ پاکستانی ٹیم کے سینئر اور تجربہ کار بلے باز یونس خان ٹیسٹ کرکٹ میں دنیا کے 14 ویں سب سے زیادہ ٹیسٹ رنز بنانے والے بلے باز بن جائیں گے انہیں اس اعزاز کے حصول کیلئے مزیدصرف 4 رنز درکار ہیں۔ ٹیسٹ تاریخ میں زیادہ رنز بنانے کا عالمی اعزاز سچن ٹنڈولکر کو حاصل ہے، انہوں نے 15921 رنز بنا رکھے ہیں۔ یونس نے 2000ءمیں ٹیسٹ کیریئر کا آغاز کیا تھا اور اس وقت ان کا شمار دنیائے کرکٹ کے منجھے ہوئے بلے بازوں میں ہوتا ہے، انہوں نے اب تک 102 میچز کھیل کر 8897 رنز بنا رکھے ہیں اور انہیں گراہم گوچ کے زیادہ رنز کا ریکارڈ توڑنے کیلئے مزید 4 رنز کی ضرورت ہے اور اس کے ساتھ ہی وہ زیادہ رنز بنانے والے بلے بازوں کی فہرست میں چودہویں نمبر پر آ جائیں گے۔دوسری جانب سٹار انگلش فاسٹ باﺅلر جیمز اینڈرسن کو ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں ہربھجن سنگھ کے زیادہ وکٹوں کا ریکارڈ توڑنے کیلئے ایک وکٹ کی ضرورت ہے اور اس کے ساتھ ہی وہ پانچ روزہ کرکٹ میں زیادہ وکٹیں لینے والے دنیا کے نویں باﺅلر بن جائیں گے۔ ٹیسٹ تاریخ میں زیادہ وکٹیں لینے کا عالمی اعزاز متھایا مرلی دھرن کے پاس ہے، انہوں نے 800 وکٹیں لے رکھی ہیں۔ اینڈرسن نے پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں ہربھجن کی 417 وکٹوں کا ریکارڈ برابر کیا تھا اور انہیں ان سے آگے نکلنے کیلئے ایک وکٹ کی ضرورت ہے اور اس بات کے قوی امکانات ہیں کہ وہ آج جمعرات سے پاکستان کے خلاف شروع ہونے والے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میں یہ اعزاز حاصل کر لیں گے۔



کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…