جمعہ‬‮ ، 04 اپریل‬‮ 2025 

بھارت کے کشیدہ حالات،پاکستان کا بلائنڈایشیا کرکٹ کپ میں شرکت سے انکار

datetime 21  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوز ڈیسک) پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل نے ہندوستان میں حالات کشیدہ ہونے کی وجہ سے آئندہ سال کے آغاز میں ہندوستان میں منعقد ہونے والے ایشیاء کپ میں شرکت سے انکار کردیا۔بلائند کرکٹ کی گورننگ باڈی کی طرف سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ اس وقت ہندوستان میں کرکٹ کے لئے حالات سازگار نہیں اس لیے پاکستانی ٹیم ایونٹ میں شریک ہو کر سیکیورٹی رسک نہیں لے سکتی۔اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ جس طرح شیو سینا نے ہندوستانی کرکٹ بورڈ کے ہیڈ کوارٹر پر دھاوا بول پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین شہریار خان اور بی سی سی آئی کے صدر کے درمیان ملاقات منسوخ کرائی اور جس طرح پاکستانی امپائر علیم ڈار کو ہندوستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان آخری دو ایک روزہ میچوں میں امپائرنگ نہ کرنے کی دھمکی دی گئی، ان واقعات نے ہمیں مجبور کیا کہ ہم ہندوستان میں اپنی ٹیم کی سیکیورٹی کو مدنظر رکھیں۔پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل (پی بی سی سی) نے ایونٹ کے لیے تیاریوں کا آغاز کردیا تھا جبکہ دورے پر ایشیا کپ میں حصہ لینے والی ٹیم بھی شارٹ لسٹ کرلی گئی تھی لیکن اب حالات بالکل مختلف ہیں۔اعلامیہ کے مطابق پی بی سی سی کے اس فیصلے سے کرکٹ ایسوسی ایشن آف دی بلائنڈ ان انڈیا (سی اے بی آئی) کو بھی باضابطہ طور پر آگاہ کردیا گیا ہے۔واضح رہے کہ ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد 17 تا 24 جنوری 2016 کو ہندوستان کے شہر کوچی میں ہونا ہے۔بلائنڈ کرکٹ میں پاکستانی ٹیم کو دنیا کی بہترین ٹیم سمجھا جاتا ہے اور ٹیم ورلڈ چیمپئن بننے کا اعزاز بھی حاصل کرچکی ہے۔



کالم



چانس


آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)

بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…