اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

بھارتی بورڈ پاکستانی کرکٹ کو تباہ کرنے پر تل گیا

datetime 21  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) بھارتی بورڈ پاکستانی کرکٹ کو تباہ کرنے پر تل گیا، پی ایس ایل کی تاریخوں میں ایشیا کپ کے انعقاد کا اعلان ہوتے ہی حکام کی نیندیں اڑ گئیں۔
تفصیلات کے مطابق سیکریٹری بی سی سی آئی انوراگ ٹھاکر نے گذشتہ دنوں کہاکہ ٹوئنٹی20ایشیا کپ کا انعقاد فروری کے وسط میں ہوگا، دلچسپ بات یہ ہے کہ4 سے 24 فروری تک پاکستان یو اے ای میں اپنی سپرلیگ کرانے کا پہلے ہی اعلان کرچکا تھا،ذرائع نے بتایا کہ پی سی بی کو یقین ہے کہ یہ فیصلہ پی ایس ایل کو تباہ کرنے کیلیے کیا گیا، اگر ایشیا کپ ان تاریخوں میں ہوا تو پاکستانی ٹیم شرکت نہیں کر سکے گی۔
ساتھ ہی سری لنکن اور بنگلہ دیشی کھلاڑیوں کولیگ سے باہر رہنا پڑے گا، ایونٹ کے ساتھ ہی انٹرنیشنل کرکٹ ہونے سے براڈ کاسٹر اور اسپانسرز بھی شش وپنج کا شکار ہو سکتے ہیں،ذرائع نے مزید بتایا کہ بورڈ کو یہ بھی خدشہ ہے کہ کہیں بھارت آئی پی ایل میں شامل کھلاڑیوں کو پی ایس ایل میں شرکت سے نہ روک دے۔
دونوں ایونٹس کے معاوضوں میں بڑا فرق ہے، موجودہ حالات میں بڑے کھلاڑی پاکستانی ایونٹ میں شرکت سے بھارت کو ناراض کرنے کا خطرہ مول لینا نہیں چاہیں گے،ان تمام باتوں کو ذہن میں رکھتے ہوئے ہی پی سی بی حکام نے بھارتی بورڈ حکام سے ملاقات کی بھرپور کوششیں کیں مگر کامیابی نہ ملی، اسی طرح پی سی بی لیگ پر پانی کی طرح پیسہ بہا رہا ہے۔
آفیشلز چاہتے تھے کہ بھارت سے سیریز ہو جائے تاکہ خزانہ خالی نہ ہو، مگر اس منت سماجت کا کوئی فائدہ نہ ہوا، اب بورڈ کی تمام تر امیدیں اپنی لیگ سے وابستہ ہیں جسے بھارت کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دینا چاہتا۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…