اتوار‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

شکلا نے شہریارکو چائے پر ہی ٹرخا دیا ، کرکٹ امور پرگفتگو سے گریز

datetime 21  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(نیوز ڈیسک) آئی پی ایل چیف راجیو شکلا نے شہریار خان کو چائے پر ہی ٹرخا دیا، بی سی سی آئی کے نائب صدر نے میڈیا کو بتایا کہ ملاقات غیررسمی تھی، ہلکی پھلکی گپ شپ ہوئی، پاک بھارت سیریز پر کوئی بات ہی نہیں ہوئی، کرکٹ روابط کے بارے میں صدر ششانک منوہر ہی آگاہ کرسکتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق ممبئی میں بی سی سی آئی کے دفتر پر شیوسینا کے دھاوے اور غنڈہ گردی کے بعد بھارتی بورڈ کے صدر ششانک منوہر پاکستانی ہم منصب شہریار خان اور ایگزیکٹیو کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی سے ملاقات نہیں کر پائے، پاک بھارت سیریز کے حوالے سے مذاکرات منسوخ کردیے گئے۔بعد ازاں رسمی مذمت اور دونوں ممالک میں ردعمل کا سلسلہ جاری رہا، نجم سیٹھی اور چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد کی دبئی روانگی کے باوجود چیئرمین پی سی بی شہریار خان آخری کوشش کیلیے پیر کو ہی دہلی آ گئے تھے لیکن انھیں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا، وہ شیو سینا کی دھمکیوں کے باوجود بھارتی بورڈ کے نائب صدر راجیو شکلا سے ملنے ان کی نئی دہلی میں رہائش گاہ پہنچے تاہم کچھ ہاتھ نہ آیا۔ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راجیو شکلا نے کہا کہ بات چیت غیر رسمی تھی،ہلکی پھلکی گپ شپ ہوئی، پاک بھارت سیریز پر کوئی بات نہیں ہوئی، کرکٹ روابط کے سلسلے میں فیصلہ بھارتی بورڈ کو کرنا ہے۔اس حوالے سے بی سی سی آئی کے صدر ششانک منوہر ہی آگاہ کرسکتے ہیں، سیریز ہوگی یا نہیں، کہاں اور کیسے ہوگی، فیصلہ جب بھی ممکن ہوا بورڈ سربراہان کی بات چیت میں ہی ہوگا، جب شکلا سے پاک بھارت سیریز کے امکانات معدوم ہونے کی اطلاعات پر تبصرے کیلیے کہا گیا تو انھوں نے جواب دیا کہ جلد بازی میں کوئی بھی نتیجہ اخذ کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔مستقبل میں ہونے والی سرگرمیوں کا انتظار کریں، میں تو یہی کہہ سکتا ہو ں کہ بات چیت کا عمل ہمیشہ جاری رہنا چاہیے، مذاکرات کب ہونگے یہ بی سی سی آئی کے صدر ہی بتا سکتے ہیں۔



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…