اتوار‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2025 

یاسر شاہ۔۔۔خطرے کی گھنٹی بج گئی

datetime 20  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی (نیوزڈیسک)پاکستانی کرکٹ ٹیم کے لیگ سپنر یاسر شاہ نے کہاہے کہ انگلش بیٹسمینوں کی کمزوری سے فائدہ اٹھاو ں گا ۔ایک انٹرویو میں یاسر شاہ نے کہاکہ انھوں نے اس سیریز کےلئے بہت زیادہ محنت کر رکھی ہے تاہم پہلے ٹیسٹ میچ کمر کی تکلیف میں مبتلا ہوکر نہ کھیلنے کا انھیں بہت دکھ ہے۔اگر وہ ابوظہبی ٹیسٹ کھیلتے تو یقیناکامیاب ہوتے کیونکہ وہ وکٹ اگرچہ سست تھی تاہم چونکہ وہ دوسرے سپنروں کے مقابلے میں تیز گیندیں کرتے ہیں لہٰذا انھیں وکٹیں ملتیں۔یاسر شاہ کو پاکستان کی طرف سے ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے کم ٹیسٹ میچوں میں وکٹوں کی نصف سنچری مکمل کرنے کا اعزاز حاصل ہے۔انھوں نے کہا کہ وہ باقاعدگی سے انگلش بیٹسمینوں کی وڈیوز دیکھتے آ رہے ہیں اور ان کی خامیوں کا جائزہ لیتے ہوئے اپنی بولنگ سے ان کے لیے مشکلات پیدا کرنے کی کوشش کریں گے۔یاسر شاہ نے کہا کہ ابوظہبی کے مقابلے میں دبئی کی وکٹ اسپنروں کے لیے زیادہ سازگار ہے اور انھیں یقین ہے کہ جس طرح انھوں نے آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے خلاف عمدہ بولنگ کی تھی، اسی کارکردگی کا مظاہرہ وہ انگلینڈ کے خلاف بھی کریں گے۔یاسر شاہ نے کہاکہ وہ خود پر دباو ¿ محسوس نہیں کرتے لیکن یہ ضرور ہے کہ ہر کسی نے ان سے اس سیریز سے قبل ہی بے پناہ توقعات وابستہ کر رکھی تھیں اور ہر کوئی یہی کہتا تھا کہ یہ سیریز پاکستان کو یاسر ہی نے جتوانی ہے۔یاسر شاہ کہتے ہیں کہ بولنگ کوچ مشتاق احمد نے انھیں بولنگ کے بارے میں کئی اہم باتیں بتائی ہیں۔یاسر شاہ کے مطابق سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز نے ان کے اعتماد میں بے پناہ اضافہ کیا۔



کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…