نئی دہلی (نیوزڈیسک)بھارتی کرکٹ ٹیم کے اسپنر امیت مشرا کو بنگلور کے مقامی ہوٹل میں خاتون کوزبانی اور جسمانی طورپر ہراساں کرنے کے جرم پر مقدمہ درج کر دیا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق مذکورہ واقعہ 25ستمبر کو بنگلور کے ایک ہوٹل میں پیش آیا . خاتون نے 27 ستمبر کو ان کے خلاف مقدمہ درج کرایا اور مشرا کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کی گئی ہے۔بنگلور پولیس نے مشرا کو سات یوم کے اندراندر تفتیشی آفیسر کے سامنے پیش ہونے کے لیے احکامات جاری کردیے ہیں۔اطلاعات کے مطابق خاتون مشرا کو پچھلے تین سال سے جانتی تھیں اور ان سے ملنے ہوٹل آئی تھیں۔بنگلور سینٹرل ڈویژن کے ڈپٹی کمشنر پولیس سندیپ پٹیل نے میڈیا کو بتایا کہ مشرا کے خلاف ایف آئی آر درج کی جاچکی ہے اور اس کی ایک کاپی بی سی سی آئی کو بھی بھیجی گئی ہے۔واضح رہے امیت مشرا کو پیر کے روز ہی جنوبی افریقہ کے خلاف اگلے ماہ سے شروع ہونے والی ٹیسٹ سیریز کے لیے ٹیم میں شامل کیا گیا تھا۔
امیت مشرا کیخلاف خاتون کو ہراساں کا مقدمہ درج کرلیا گیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران نے غیرملکی خواتین کے اغواءکے پس پردہ حقائق بتا دیئے
-
مون سون بارشیں برسانے والا نیا سسٹم پاکستان میں کب داخل ہوگا ؟محکمہ موسمیات نے خوشخبر ی سنا دی
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا
-
کوچ گہری کھائی میں گرنے سے خواتین و بچوں سمیت 40 مسافر جاں بحق
-
3 دن سے لاپتہ 2 معصوم بھائیوں کی لاشیں گھر کی چھت پر موجود صندوق سے برآمد
-
سانحہ جھیل سیف اللہ: (ر) کمانڈرعامر کے برادر نسبتی نے قتل کا شبہ ظاہر کردیا، بھتیجے پر سنگین الزامات
-
ڈالر کی قیمت 250 روپے سے کم ہونے کی پیش گوئی
-
سونے کی قیمت میں آج بھی بڑا اضافہ
-
متعدد بار زیادتی کی گئی، رضا ڈار کیس میں غیر ملکی خاتون کے تہلکہ خیز انکشافات
-
رضا ڈار پر شرمناک الزام کے بعد اسحاق ڈار استعفیٰ دیں، فیصل واوڈا کا مطالبہ
-
ڈرائیور نے جان بوجھ کر بس کھائی میں گرائی، 40افراد جاں بحق، ژوب حادثے میں بچ جانے والے مسافر کا انکش...
-
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں گر گئیں، پاکستان میں بھی بڑی کمی متوقع
-
750 روپے مالیت کے پرائز بانڈ رکھنے والوں کیلئے خوشخبری
-
پاکستان میں سونے کی قیمت میں کمی



















































