امرتسر( نیوز ڈیسک) بھارت کے لئے ایک اور شرمندگی کا مقام۔ چار غیر ملکی ٹیموں نے بھارت میں ہونے والے کبڈی ورلڈ کپ میں شرکت سے انکار کر دیا ہے۔ انکار کرنے والی ٹیموں میں کینیڈا، انگلینڈ، امریکا اور نیوزی لینڈشامل ہیں۔ چاروں ٹیموں کے ممالک نے موقف اپنایا ہے کہ بھارت میں پرتشدد احتجاج کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے وہ اگلے ماہ ہونے والے ورلڈ کپ میں شرکت نہیں کر سکتے۔ کبڈی ورلڈ کپ 14سے 18نومبرتک امرتسر میں ہونا تھاجبکہ دوسری طرف ڈپٹی وزیر اعلی بھارتی پنجاب سکھبیر سنگھ بادل کا کہناہے کہ سکھوں سے اظہار یکجہتی کیلئے کبڈی ورلڈ کپ منسوخ کیا گیا ہے۔یاد رہے گزشتہ کئی دنوں سے دنیا بھر میں سکھ برادری اپنی مذہبی کتاب گروگرنتھ کی بھارت میں بے حرمتی کئے جانے کیخلاف سراپا احتجا ج ہے۔ جس کی وجہ سے کبڈی ورلڈ کپ منسوخ کر دیا گیا ہے۔