جمعہ‬‮ ، 04 اپریل‬‮ 2025 

سرفراز احمد ان فٹ ہوگئے تو کیا ہوگا؟ ٹیم مینجمنٹ پریشان

datetime 20  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (نیوز ڈیسک) پاکستانی کرکٹ ٹیم کی منیجمنٹ اس بارے میں سخت پریشان ہے کہ انگلینڈ کے خلاف سیریز کے دوران اگر وکٹ کیپر سرفراز احمد اچانک ان فٹ ہوگئے تو ان کی جگہ وکٹ کیپنگ کون کرے گا؟ ، رپورٹس کے مطابق پاکستانی ٹیم منیجمنٹ نے سلیکشن کمیٹی کو اپنی اس تشویش سے مطلع کرتے ہوئے بیک اپ میں کسی وکٹ کیپر کو متحدہ عرب امارات بھیجنے کی بات بھی کی ہے لیکن اس کا کہنا ہے کہ سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین ہارون رشید ابھی تک اس بارے میں کوئی فیصلہ نہیں کرسکے ہیں۔ پاکستانی ٹیم منیجمنٹ کی یہ پریشانی اس لیے بھی قابل فہم ہے کیونکہ پاکستانی ٹیم میں کوئی دوسرا وکٹ کیپر موجود نہیں ہے اور اس کے سامنے یاسر شاہ کی مثال موجود ہے جو انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ سے قبل کمر کی تکلیف میں مبتلا ہوگئے تھے اور ان کی جگہ لینے کے لیے کوئی دوسرا سپنر موجود نہ تھا۔ ٹیم منیجمنٹ کی درخواست پر لیفٹ آرم سپنر ظفرگوہر کو ابوظہبی بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا تھا لیکن وہ وقت پر نہ پہنچ سکے اور مجبوراً تیز بولر عمران خان کو ٹیم میں شامل کرنا پڑا تھا جس پر کپتان مصباح الحق نے سخت تنقید کرتے ہوئے اس معاملے کو بورڈ کی بدانتظامی قرار دیا تھا جس کے بعد ٹیم منیجمنٹ نہیں چاہتی ہے کہ وکٹ کیپر کے معاملے میں بھی ایسی ہی صورتحال کا سامنا کرنا پڑے۔ منیجمنٹ قومی ٹیم کی سلیکشن سے بھی خوش دکھائی نہیں دیتی ہے اور اس کا خیال ہے کہ ٹیم میں بڑی تعداد میں بیٹسمین اور فاسٹ بولرز شامل ہیں جب کہ متحدہ عرب امارات میں سیریز ہونے کی صورت میں ٹیم میں یاسر شاہ اور ذوالفقار بابر کے علاوہ کسی تیسرے سپنر کو ضرور شامل کرنا چاہیے تھا۔ واضح رہے کہ کپتان مصباح الحق یہ کہہ چکے ہیں کہ 15 یا 16 رکنی ٹیم کے انتخاب میں ان سے رائے ضرور لی جاتی ہے لیکن حتمی فیصلہ سلیکشن کمیٹی کا ہوتا ہے۔ یاد رہے کہ متحدہ عرب امارات کی سخت گرمی میں کھیلی جانے والی اس سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں وکٹ کیپر سرفرازاحمد نے انگلینڈ کی پہلی اننگز میں 206 اوورز وکٹ کیپنگ کی تھی جب کہ دوسری اننگز میں بھی وہ 11 اوورز تک وکٹ کے پیچھے رہے تھے



کالم



چانس


آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)

بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…