اسلام آباد (نیوزڈیسک)شیو سینا کے بھارتی کرکٹ بورڈ کے دفتر پر حملے کے نتیجے میں سوشل میڈیا خصوصاً ٹوئٹر پر دلچسپ تبصرے سامنے آ گئے ۔عمران اصغر نے اپنی ٹویٹ میں پی سی بی کے چیئرمین شہریار خان کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ عزت نفس بھی کوئی چیز ہوتی ہے اور وقار بھی کوئی شے ہوتی ہے؟ جو تھوڑی بہت بچی ہے اسے سمیٹیں اور ابھی واپس لوٹ آئیں۔پی ٹی آئی کی رہنما شیریں مزاری نے لکھا: ’کیا ہم کبھی سبق نہیں سیکھیں گے؟ آخر پی سی بی کے چیئرمین انڈیا اب کیوں گئے؟ شیو سینا نے بی سی سی آئی کے دفتر پر حملہ کیا جب شہریار خان وہاں تھے؟احمد خواجہ نے طنز کرتے ہوئے لکھا کہ شہریار بہتر ہے وہاں رہتے ہوئے بیف کھانے سے پرہیز کریں .چھ بھی ہو سکتا ہے۔بھارتی مصنف ”شیو سینا کو ایک ہیلپ لائن قائم کرنی چاہیے جہاں ہم لوگ کال کر سکیں اگر ہم نے کسی کی ٹھ ±کائی کروانی ہو، کسی پر سیاہی ملنی ہو یا کسے پر آوازے کسنے ہوں۔صحافی راہول کنول نے ٹویٹ کی کہ اگر شیو سینا پر قابو نہیں پایا گیا تو مہاراشٹر میں جلد ہی جنگل راج نافذ ہو جائےگا۔ایک اور صحافی راجدیپ سرداسی نے لکھا کہ ایک اور پیر کا دن اور مزید سکرپٹڈ ڈراما۔ شیو سینا کا بی سی سی آئی پر حملہ پی سی بی کے چیئرمین کے دورے کےخلاف۔پی ٹی آئی کے رہنما عارف علوی نے لکھا کہ کرکٹ اور مسلمان اب محفوظ نہیں رہے۔ اگرچہ بھارت سیکیولر ریاست ہونے کا دعویٰ کرتا ہے مگر مودی سرکار سیکیولر نہیں۔افتخار ایوب خان نے دلچسپ تبصرہ کیا کہ ’جو شیو سینا کر رہی ہے میں اس سے بالکل متفق ہوں۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں