کراچی(نیوزڈیسک) پاکستان میں پاکستان سپر لیگ کی ٹیموں کے لیے بولی کا عمل شروع کر دیا گیاہے ۔ پاکستان سپر لیگ کا پہلا ایڈیشن آئندہ سال فروری میں دبئی اور شارجہ میں کھیلا جائے گا۔ لیگ میں پانچ شہروں کراچی، لاہور، پشاور، کوئٹہ اور ملتان کی ٹیمیں حصہ لیں گی جن کے مالکانہ حقوق دس سال کے لیے فروخت کیے جائیں گے۔ٹیموں کی ملکیت میں دلچسپی رکھنے والوں کو اپنی پیشکشیں جمع کرانے کی دعوت دی گئی ہے۔ اس مقصد کے لیے فارم تیرہ نومبر تک قذافی سٹیڈیم لاہور میں واقع پی ایس ایل کے ہیڈ آفس سے دستیاب ہوں گے۔جس کے بعد کوئی بھی ٹیم بولی میں حصہ نہیں لے سکے گی ۔