ممبئی (آن لائن) بھارت کے دورے پر آئی ہوئی جنوبی افریقہ کی ٹیم نے راجکوٹ واقع اور بھارتی کرکٹ بورڈ پر ہندو انتہا پسندوں کی طرف سے حملے پر اپنے تحفظات کا اظہار کر دیا ۔ انہوں نے کہا انٹرنیشنل کرکٹ کونسل سے کہا ہے کہ اگر بھارتی کرکٹ بورڈ کی اپنی سیکورٹی محفوظ نہیں ہے تو وہ کسی غیر ملکی ٹیم کی حفاظت کیسے کر سکتی ہے ۔ جنوبی افریقہ کے کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی سے کہا کہ وہ بھارت میں جنوبی افریقہ کی ٹیم کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے اپنا کردار ادا کریں اور بھارتی کرکٹ بورڈ سے پوچھا جائے کہ انہوں نے کرکٹ ٹیم کی حفاظت کے لئے کیا انتظامات کئے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق راجکوٹ اور حالیہ بھارتی کرکٹ بورڈ پر ہندو انتہا پسندوں کی طرف سے حملوں کے بعد جنوبی افریقہ کی ٹیم اپنے آپ کو بھارت میں غیر محفوظ محسوس کر رہی ہے جس کا اظہار انہوں نے اپنے کرکٹ بورڈ سے کیا ہے ۔یاد رہے کہ گزشتہ دنوں بھارت کے شہر راجکوٹ میں بھارت اور جنوبی افریقہ کے ون ڈے میچ کے دوران پٹیل برادری نے میچ رکوانے کی دھمکیاں دیں تھیں جس پر بھارتی حکام کو راجکوٹ میں دفعہ 144 کا نفاذ کرنا پڑا جس کے بعد وہاں کرفیو کا سماں بن گیا ۔