پیر‬‮ ، 05 مئی‬‮‬‮ 2025 

آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں سٹیون سمتھ اور ڈیل سٹین کا قبضہ برقرار

datetime 19  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی(نیوز ڈیسک) انٹر نیشنل کرکٹ کونسل کی ٹیسٹ رینکنگ میں آسٹریلوی قائد اسٹیون اسمتھ بیٹنگ جب کہ بالنگ میں جنوبی افریقن اسپیڈ گن ڈیل اسٹین کی بادشاہت قرار ہے۔آئی سی سی کی جانب سے جاری حالیہ ٹیسٹ رینکنگ کے مطابق آسٹریلوی قائد اسٹیون اسمتھ بیٹنگ میں 910 پوائنٹس کے ساتھ بدستور پہلے نمبرپر موجود ہیں جب کہ پاکستان کے خلاف ابو ظہبی ٹیسٹ میں 83 اور 33 رنز ناٹ آؤٹ کی اننگز نے جوئے روٹ کو ایک نمبر کی ترقی کے بعد دوسرے نمبر پر پہنچا دیا ہے۔ جنوبی اقریقا کے کپتان اے بی ڈویلیئرز دوسرے سے تیسرے نمبر پر آ گئے ہیں۔قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز اور پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ ٹیسٹ رنز بنانے والے یونس خان 819 پوائنٹس کے ساتھ بدستور چھٹی پوزیشن پر براجمان ہیں جب کہ ہاشم آملہ چوتھے نمبر پر ہیں۔ پاکستان کے خلاف 263 رنز کی شاندار اننگز نے انگش قائد الیسٹر کک کو 6 درجے ترقی کے بعد آٹھویں پوزیشن پر پہنچا دیا ہے جب کہ شعیب ملک 5 سال اور 42 ٹیسٹ میچوں کے بعد قومی ٹیم میں آئے اور انگلینڈ کے خلاف 245 رنز کی اننگز کھیل کر آئی سی سی رینکنگ میں دوبارہ شامل ہو گئے ہیں اور رینکنگ میں ان کا نمبر 53 ہے۔بالنگ میں جنوبی افریقا کے ڈیل اسٹین اور انگلینڈ کے اسٹیورٹ براڈ بدستور پہلی اور دوسری پوزیشن پر موجود ہیں جب کہ انگلینڈ ہی کے جیمز اینڈرسن 2 درجے ترقی کے بعد تیسرے نمبر پر آ گئے ہیں۔ نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ ایک درجے تنزلی کے بعد چوتھے جب کہ پاکستان کے یاسر شاہ بھی ایک درجے تنزلی کے بعد چوتھے سے پانچویں نمبر پر آ گئے۔



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…