پیر‬‮ ، 05 مئی‬‮‬‮ 2025 

انڈین پریمیئر لیگ میں دو نئی ٹیمیں شامل کی جائیں گی

datetime 19  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(نیوز ڈیسک)انڈین پریمیئر لیگ کرکٹ مقابلوں کے منتظمین نے لیگ میں دو نئی ٹیموں کے لیے بولی لگانے کی دعوت دی ہے۔رواں برس جولائی میں سپریم کورٹ نے انڈین پریمیئر لیگ میں سپاٹ فکسنگ اور سٹے بازی کے الزامات کے معاملے میں لیگ میں شامل دو ٹیموں چنّئی سپر کنگز اور راجستھان رائلز پر دو سال کی پابندی عائد کر دی تھی۔پابندی کے بعد ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی مہنگی ترین آئی پی ایل لیگ میں چھ ٹیمیں رہ گئی تھیں اور اب اس میں دو نئی ٹیموں کو شامل کیا جا رہا ہے۔دوسری جانب آئی پی ایل کے نئے سپانسر کا اعلان بھی کیا گیا ہے اور آئندہ سیزن میں پیپسی کی جگہ چین کی موبائل فون بنانے والی کمپنی ویوو نئی سپانسر ہو گی۔آئی پی ایل میں سپاٹ فکسنگ کے الزامات 2013 کے چھٹے ایڈیشن میں اس وقت سامنے آئے تھے جب اس ٹورنامنٹ میں شریک ٹیم راجستھان رائلز کے تین کھلاڑیوں سری سانت، انکت چوہان اور اجیت چڈیلا کو دہلی پولیس نے گرفتار کیا تھا۔ان کے ساتھ 16 سٹے بازوں کو بھی حراست میں لیا گیا تھا اور ان کے خلاف دفعہ 420 اور 120 بی کے تحت مقدمات درج کیے گئے تھے۔بعدازاں اسی معاملے میں ممبئی پولیس نے گروناتھ میّپن اور اداکار ودو دارا سنگھ کو بھی گرفتار کیا تھا جبکہ دہلی پولیس نے راجستھان رائلز کے مالک راج کندرا کا نام بھی اسی کیس میں لیا تھا۔سپریم کورٹ کے فیصلے میں راج کندرا اور بھارتی کرکٹ بورڈ کے سربراہ سری نواسن کے داماد اور چنّئی سپر کنگز کے عہدیدار گروناتھ میّپن پر بھی تاحیات پابندی لگائی گئی تھی۔اس سلسلے میں بی سی سی آئی نے راجستھان رائلز کے فاسٹ بالر سری سانت اور ان کے ساتھی کھلاڑی انکت چوہان پر ستمبر 2013 میں تاحیات پابندی لگا دی تھی۔ جولائی میں دہلی کی ایک عدالت نے ان دونوں کرکٹرز کو سپاٹ فکسنگ کے الزامات سے بری کر دیا تھا۔



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…