اتوار‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2025 

چاچا ٹی ٹوئنٹی نے احمد شہزاد کیلئے مسئلہ کھڑا کردیا

datetime 19  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ابو ظہبی(نیوزڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے نامور شائق محمد زمان جو چاچا ٹی ٹوئنٹی کے نام سے بھی مشہور ہیں، نے مبینہ طور پر پاکستانی اوپنر احمد شہزاد کی بدتمیزی پر ان سے معافی طلب کی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق زمان کا کہنا ہے کہ اگر شہزاد نے ان سے معافی نہیں مانگی تو وہ دبئی میں انگلینڈ کے خلاف اگلے میچ کے دوران احتجاج کریں گے۔زمان نے بتایا کہ وہ ہوٹل میں اپنے میزبان کے بیٹے کے ساتھ موجود تھے کہ یہ واقعہ پیش آیا۔زمان کے مطابق ہم ہوٹل پاکستان کرکٹرز کو دیکھنے کے لیے گئے تھے اور کوشش تھی کہ ان کے ساتھ کچھ تصاویر لے سکیں۔انہوں نے بتایا کہ انہیں دیر ہوگئی تھی اور ہوٹل پہنچنے پر انہیں صرف شہزاد ہی نظر آئے جن سے انہوں نے تصویر کھنچوانے کی درخواست کی۔زمان نے کہا کہ اس پر احمد شہزاد نے ان سے بدتمیزی شروع کردی اور ہمیں چلے جانے کو کہا جبکہ سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیں۔انہوں نے کہا کہ وہ پاکستانی ٹیم سے محبت کرتے ہیں اور کھیل کے شوقین ہونے کے باعث پاکستانی ٹیم کی ہر جگہ سپورٹ کرتے ہیں تاہم ان کی حوصلہ افزائی کرنے کے بجائے ان سے بدتمیزی کی گئی اور دھمکیاں دی گئیں۔ان کا کہنا تھا کہ ٹیم مینجمنٹ شہزاد سے معافی مانگنے کی درخواست کرے ورنہ وہ اگلے ٹیسٹ کے دوران شہزاد کے خلاف مظاہرہ کریں گے۔



کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…