ابو ظہبی (نیوزڈیسک) فواد عالم پاکستانی کرکٹ ٹیم میں دوبارہ شامل کیے جانے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیسٹ ٹیم میں واپسی پر حیران ہوں ۔فواد عالم نے 2009 میں سری لنکا کے خلاف اپنا پہلا ٹیسٹ میچ اوپنر کی حیثیت سے کھیلا تھا اور وہ پاکستان سے باہر اپنے اولین ٹیسٹ میچ میں سنچری بنانے والے پہلے پاکستانی کرکٹر بنے تھے تاہم صرف دو ٹیسٹ میچز مزید کھیلنے کے بعد وہ ٹیسٹ ٹیم میں جگہ برقرار رکھنے میں کامیاب نہ ہو سکے تھے۔البتہ اس کے بعد وہ ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے سکواڈ میں شامل رہے مگر اپنے کریئر میں وہ کبھی بھی ٹیم کا مستقل حصہ نہ بن سکے۔فواد عالم ٹیسٹ ٹیم میں واپسی کو اپنی خوش قسمتی سے تعبیر کرتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ جب آپ اپنے ملک کی طرف سے کھیل رہے ہوتے ہیں تو کسی بھی فارمیٹ میں واپسی کے لیے آپ تیار رہتے ہیں۔ یہ دیکھا جاتا ہے کہ کس فارمیٹ میں آپ کا چانس بن رہا ہے۔میں خود کو خوش قسمت سمجھتا ہوں کہ جس فارمیٹ میں میں نے پانچ سال قبل آخری میچ کھیلا تھا اس میں میری واپسی ہوئی ہے۔ یقینا یہ میرے لیے حیران کن ہے۔ اگر مجھے کھیلنے کا موقع ملا تو میری پوری کوشش ہوگی کہ اس سے فائدہ اٹھاو¿ں۔میں ٹیم سے باہر ہونے پر مایوس نہیں تھا کیونکہ مایوسی گناہ ہے البتہ دکھ ضرور ہوا تھا لیکن مجھے معلوم تھا کہ میرے پاس ٹیم میں واپس آنے کا ایک ہی راستہ ہے اور وہ ہے ڈومیسٹک کرکٹ۔انھوں نے کہا کہ میں نے ڈومیسٹک کرکٹ میں پرفارمنس دی خاص کر پاکستان اے کے کپتان کی حیثیت سے سری لنکا کا دورہ میرے لیے بہت کامیاب رہا جس میں میں نے چھ اننگز میں پانچ نصف سنچریاں بنائیں اور سب سے زیادہ 339 رنز سکور کیے۔ یہی کارکردگی پاکستانی ٹیم میں میری واپسی کا سبب بنی۔انہوںنے کہاکہ کوئی بھی کرکٹر ایسا نہیں ہے جو ہر اننگز میں سنچری بنائے۔ ہر کرکٹر کو اپنے کریئر میں آزمائش سے گزرنا پڑتا ہے لیکن جب آپ کو ٹیم کی طرف سے حوصلہ ملے تو آپ مشکل سے نکل آتے ہیں اور جب آپ کا اعتماد بحال ہوجائے تو پرفارمنس بھی اچھی ہونے لگتی ہے۔فواد عالم کا کہنا ہے کہ ان کی بولنگ سے بھی ٹیم فائدہ اٹھا سکتی ہے۔بولنگ میری اضافی خوبی ہے تاہم میں نے انٹرنیشنل کرکٹ میں بہت کم بولنگ کی ہے۔ میں پریکٹس سیشن اور ڈومیسٹک کرکٹ میں بھی بولنگ کرتا ہوں اب یہ ٹیم منیجمنٹ پر منحصر ہے کہ اسے کب میری بولنگ کی ضرورت پڑتی ہے۔
فواد عالم اپنی واپسی پر حیران
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ
-
پی آئی اے کے طیارے کی تصاویر لیک ہونے کے بعد تمام ائیر پورٹس پر ...
-
امریکی وزیر دفاع کے بازو پر بنے’کافر’ کے ٹیٹو نے نیا تنازع کھڑا کردیا
-
وزیر خزانہ نےشرح سود سے متعلق بڑی خو شخبری سنا دی
-
چانس
-
فیصل آباد میں ڈاکوؤں کی شوہر کے سامنے خاتون سے اجتماعی زیادتی
-
فیصل آباد میں ڈاکؤں کی شوہر کے سامنے خاتون سے اجتماعی زیادتی، دو ملزمان گرفتار
-
بھارت میں عیدالفطر کا اعلان ہو گیا
-
پاکپتن، 8 سالہ بچے نے عید کیلئے پیسے نہ ملنے پر ماں کو قتل کر ...
-
دیور نے غیرت کے نام پر بھابھی اور آشنا کو ساتھیوں کیساتھ مل کر ...
-
بینک اکاؤنٹ ہولڈرز کےلیے بری خبر، ڈارک ویب پر لاکھوں بینک کارڈز لیک
-
حکومت کا پٹرول کی قیمت میں کمی کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ
-
پی آئی اے کے طیارے کی تصاویر لیک ہونے کے بعد تمام ائیر پورٹس پر بڑی پابندی لگ گئی
-
امریکی وزیر دفاع کے بازو پر بنے’کافر’ کے ٹیٹو نے نیا تنازع کھڑا کردیا
-
وزیر خزانہ نےشرح سود سے متعلق بڑی خو شخبری سنا دی
-
چانس
-
فیصل آباد میں ڈاکوؤں کی شوہر کے سامنے خاتون سے اجتماعی زیادتی
-
فیصل آباد میں ڈاکؤں کی شوہر کے سامنے خاتون سے اجتماعی زیادتی، دو ملزمان گرفتار
-
بھارت میں عیدالفطر کا اعلان ہو گیا
-
پاکپتن، 8 سالہ بچے نے عید کیلئے پیسے نہ ملنے پر ماں کو قتل کر دیا
-
دیور نے غیرت کے نام پر بھابھی اور آشنا کو ساتھیوں کیساتھ مل کر قتل کر دیا
-
بینک اکاؤنٹ ہولڈرز کےلیے بری خبر، ڈارک ویب پر لاکھوں بینک کارڈز لیک
-
حکومت کا پٹرول کی قیمت میں کمی کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری
-
ٹک ٹاکر مناہل ملک کی ایک اور نازیبا ویڈیو لیک
-
9 سالہ بچے کے قتل کا معما حل؛ سگے چچا نے بدفعلی کے بعد پھندا لگا کر مار دیا