نئی دہلی(نیوزڈیسک)متنازع انڈین پریمئر لیگ کے سپانسر پیپسی کی معذرت کے بعد انڈین کرکٹ حکام نے ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کیلئے ایک نئے سپانسر کا اعلان کر دیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق انڈین کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے ایک اجلاس کے بعد بتایا کہ چینی موبائل کمپنی ویوو آٹھ ٹیموں پر مشتمل اس ٹورنامنٹ کی ٹائٹل سپانسر ہو گی۔بی سی سی آئی نے مزید تفصیلات میں جائے بغیر صرف اتنا بتایا کہ ویوو اگلے دس دنوں میں بینک گارنٹی دے گی۔بورڈ نے گزشتہ ہفتہ تصدیق کرتے ہوئے بتایا تھا کہ وہ پیپسی کے کچھ تحفظات کا حل نکالنے کیلئے کمپنی سے بات چیت کر رہے ہیں۔2013 میں تقریباً چار ارب انڈین روپے کاپانچ سالہ معاہدہ کر نے والی کمپنی پیپسی نے ڈیل ختم کرنے کی کوئی وجہ نہیں بتائی۔تاہم نقادوں کا کہنا ہے کہ آئی پی ایل کے کرپشن اور میچ فکسنگ سمیت متعدد سکینڈلز کی ذد میں آنے سے انڈیا میں کھیلوں کی ساکھ متاثر ہوئی۔جولائی میں سپریم کورٹ کے مقرر کردہ پینل نے غیر قانونی سٹہ بازی کی وجہ سے آئی پی ایل کی دو فرنچائز ٹیموں کو دو سالوں کیلئے معطل کر دیا۔انتہائی مقبول ٹورنامنٹ کے نگران بی سی سی آئی نے اتوار کو معطل ہونے والی دو ٹیموں کے متبادل ٹیموں کی بولیاں بھی طلب کر لیں۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
تاحیات
-
ایزی پیسہ صارفین کو خوشخبری:زبردست سہولت متعارف کروا دی گئی
-
آئی فون خریدنے کے خواہشمندوں کیلئے خوشخبری، قیمتیں انتہائی کم ہو گئیں
-
گرین کارڈ لاٹری پروگرام کے حوالے سے بڑااعلان
-
پنجاب بھر میں موسم کی شدت کے ساتھ بارش کا سسٹم داخل
-
وزیراعلی مریم نوازکے صاحبزادے جنید صفدر کی شادی کی تاریخ طے پا گئی
-
خلائی مخلوق زمین کا رخ کر رہی ہے، سائنسدانوں کے حیران کن انکشافات
-
سونے کی قیمت میں آج پھر بڑااضافہ
-
ڈی ایس پی کے ہاتھوں اہلیہ اور بیٹی کا قتل پولیس افسران کیلیے نئی مشکل بن گیا
-
تیز ہوائوں کے ساتھ بارش اور برفباری کا امکان
-
اسپارکو نے ماہِ رجب کا چاند نظر آنے سے متعلق بتا دیا
-
سعودی عرب: ملازمین کی تنخواہوں سے متعلق اہم فیصلہ
-
فیصل آباد،پیسے دیے بغیر مونگ پھلی اٹھا کر کھانے سے منع کرنے پر گاہک نے ریڑھی بان کو قتل کر دیا
-
کھیت میں کام کرنے والے دوستوں کو ڈیڑھ کروڑ کا ہیرا مل گیا















































