اتوار‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2025 

ٹیم مینجمنٹ اور سلیکشن کمیٹی کے درمیان معاملات بگڑگئے

datetime 18  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ابو ظبی(آن لائن) قومی ٹیم مینجمنٹ اور سلیکشن کمیٹی کے درمیان معاملات بگڑتے دکھائی دینے لگے، میڈیا میں آکر کپتان اور کوچ کی کھلے عام تنقید پر چیف سلیکٹر ہارون رشید برہم ہیں،دوسری جانب ان کی جانب سے ظفر گوہر کے سوتے رہنے کی منطق بھی کسی کو ہضم نہیں ہو رہی، اس حوالے سے پی سی بی کی بدانتظامی پر بھی سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق انگلینڈ سے سیریز کیلیے پاکستانی 16 رکنی اسکواڈ میں صرف 2 اسپیشلسٹ اسپنرز یاسر شاہ اور ذوالفقار بابرکوشامل کیا گیا،بدقسمتی سے پہلا ٹیسٹ شروع ہونے سے قبل ہی یاسر شاہ انجرڈ ہوکرٹیم سے باہر ہو گئے، یوں پاکستانی پلان فلاپ اور کپتان مصباح الحق بھی فرسٹریشن کا شکارہوگئے، انھوں نے ٹاس کے وقت ہی انٹرویو میں اسکواڈ میں اسپنرز کی کمی کو بدانتظامی کی مثال اور مایوس کن قرار دیا تھا، ایک ٹی وی انٹرویو میں کوچ وقار یونس نے بھی ایسے ہی خیالات کا اظہار کیا، اس سے صاف ظاہر ہو چکا کہ سلیکٹرز اور ٹیم مینجمنٹ ایک پیج پر نہیں ہیں،دوسری جانب ظفر گوہرکے بروقت یو اے ای نہ پہنچنے پر بھی الگ کہانیاں سامنے آئی ہیں۔منیجر انتخاب عالم نے ابوظبی میں صحافیوں کو بتایا تھا کہ ویزے میں تاخیر کی وجہ سے وہ بروقت نہ پہنچ سکے، ادھر پاکستان میں چیف سلیکٹر ہارون رشید نے نیا پنڈورا باکس کھولتے ہوئے ٹی وی پروگرام میں کہہ دیا کہ ” ظفر سوتے رہ گئے اس لیے فلائٹ مس ہو گئی“ ان کی اس بات کو کوئی تسلیم کرنے کو تیار نہیں کہ ٹیسٹ ڈیبیو کا منتظرکوئی کھلاڑی اتنی غیرذمہ داری کا مظاہرہ کرے۔ذرائع کے مطابق اس پورے معاملے میں پی سی بی کی بدانتظامی کھل کرسامنے آ گئی ہے، بعض حلقوں کا یہ بھی کہا ہے کہ ظفر کے سوتے رہ جانے کی کہانی خود پر سے ملبہ ہٹانے کیلیے ہی تیار کی گئی، نوجوان کھلاڑی مستقبل کے پیش نظرجوکہا جائے اسے ماننے کو تیار ہی ہو گا، بعض حلقوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ جس وقت اسکواڈ تشکیل دیا گیا مصباح اور وقار سے بھی مشاورت کی گئی تھی تب انھوں نے کیوں اعتراض نہ کیا؟ ذرائع کے مطابق اب بھی تیسرے اسپنر کو پاکستان سے بھیجنا خارج از امکان نہیں ہے۔



کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…