اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

الیسٹر کک نے ڈبل سنچری کے دوران کئی ریکارڈز قبضے میں کر لیے

datetime 18  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ابو ظبی(نیوزڈیسک) الیسٹر کک نے ڈبل سنچری کے دوران کئی ریکارڈز قبضے میں کر لیے، وہ ایشین سرزمین پر سب سے زیادہ ٹیسٹ رنز بنانے والے غیرایشیائی کھلاڑی بن گئے۔پاکستان کیخلاف ابوظبی ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 263رنز بنا کر انھوں نے جیک کیلس کو پیچھے چھوڑ دیا جنھوں نے 44 میچز میں 2058 رنز اسکور کیے تھے، کک اب تک 37 میچز میں 2065رنز بنا چکے ہیں،اس میں 8 سنچریاں اور7 ففٹیز شامل ہیں، کک ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کے خلاف ڈبل سنچری بنانے والے تیسرے کھلاڑی بنے، ان سے قبل1954 کے ناٹنگھم ٹیسٹ میں ڈینس کامپٹن نے 278 اور1962 کے کراچی ٹیسٹ میں ٹیڈ ڈیکسٹر نے 205رنز بنائے تھے۔ابوظبی ٹیسٹ میں263 رنز اسکور کر کے کک نے ڈیکسٹر کو پیچھے چھوڑ دیا، انھوں نے ایشیا میں سب سے بڑی اننگز کا ملکی ریکارڈ بھی قبضے میں کر لیا، ان سے قبل مائیک گیٹنگ نے 1985 میں بھارت کیخلاف چنئی ٹیسٹ میں 207 رنز بنائے تھے، انگلش کپتان نے یو اے ای میں پاکستان کے خلاف دوسری بڑی اننگز کھیلی، سب سے زیادہ 278 رنز جنوبی افریقی اسٹار اے بی ڈی ویلیئرز نے اسی سینٹر میں اسکور کیے تھے۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…