اتوار‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2025 

ابوظبی ٹیسٹ میں بولرز ہارگئے، وکٹ جیت گئی، حنیف محمد

datetime 18  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوزڈیسک) سابق ٹیسٹ کپتان اور اپنے دور کے عظیم بیٹسمین حنیف محمد نے کہا ہے کہ ابوظبی ٹیسٹ میں وکٹ جیت گئی۔انگلینڈ نے میچ کونتیجہ خیز بنانے کی کوشش نہیں کی، چوتھے روزکا کھیل مکمل ہونے پرنمائندہ ’’ایکسپریس‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ انگلینڈ نے ڈبل سنچری بنانے والے کپتان کک کے آؤٹ ہونے کے بعد میچ کو ڈرا کرنے کیلیے کھیلا، اس مرحلے پراننگز ڈیکلیئرڈ کرکے پاکستان کو دوسری باری کا موقع دیکر میچ میں جان ڈالی جاسکتی تھی۔لیکن انگلینڈ نے کوئی رسک لینے سے گریز کیا اور بیٹنگ جاری رکھی، انگلینڈ میچ کے آخری دن بھی زیادہ سے زیادہ وکٹ پر رکنے کی کوشش کرے گا،انگلینڈ کو2 گھنٹے کے کھیل کے بعد60 سے 70 رنز کی برتری مل سکتی ہے۔اس کے بعد پاکستان کے پاس دوسری اننگز میں بیٹنگ پر توجہ دینے کے علاوہ اور کوئی راستہ نہ ہوگا، انھوں نے کہاکہ میں نے اپنی زندگی میں ایسی خراب وکٹ شاذ ونادر ہی دیکھی ہے، 4 دن کے کھیل میں1092 رنز بن جانا وکٹ کی جیت ظاہر کرتی ہے، پاکستان کو ہوم گراؤنڈکی حیثیت سے بولرز کیلیے سودمند وکٹ بھی بنانی چاہیے۔



کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…