اتوار‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2025 

بھارت سے میچز کی ممکنہ منسوخی ؛ پاکستان چھوٹی ٹیموں کی سیریز کو بڑا بنائے گا

datetime 18  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ابو ظبی(نیوزڈیسک) بھارت سے میچزکی منسوخی پر پاکستان چھوٹی ٹیموں کی سیریز کو بڑا بنائے گا، پی سی بی دسمبر میں زمبابوے، یو اے ای اور افغانستان کے ساتھ امارات میں چار قومی ٹورنامنٹ کھیلنے پر غور کر رہا ہے، اسی کے ساتھ بنگلہ دیش کو مہمان بنانے کیلیے بھی دوبارہ بات چیت ہوئی ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان اور بھارت کی دسمبر میں شیڈول سیریز طوفانوں کی زد میں ہے، صرف2ماہ رہ گئے لیکن بھارت نے تاحال کوئی جواب ہی نہیں دیا، گذشتہ دنوں دبئی میں آئی سی سی میٹنگز کے دوران چیئرمین بورڈ شہریارخان کی سیکریٹری بی سی سی آئی انوراگ ٹھاکر سے ملاقات نے کچھ آس دلائی مگر ابھی کچھ فائنل نہیں ہے، آئندہ چند روز میں شہریارخان بھارت جا کر نئے بورڈ چیف ششانک منوہر سے ملاقات کریں گے،اسی کے ساتھ پاکستان دیگر آپشنز بھی دیکھ رہا ہے۔دسمبر میں یو اے ای میں ہی میزبان، زمبابوے اور افغانستان کے درمیان ٹرائنگولر سیریز شیڈول ہے، ذرائع نے نمائندہ ’’ایکسپریس‘‘ کو بتایا کہ اگر بھارت نے انکار کیا تو پی سی بی اس ایونٹ میں اپنے اسکواڈ کو شامل کرا لے گا، چھوٹی ٹیموں کے اس ایونٹ کی ابھی کوئی مارکیٹ ویلیو نہیں ہے، مگر پاکستانی ٹیم شامل ہوئی تو براڈکاسٹنگ رائٹس اچھی قیمت پر فروخت کرنے کے ساتھ اسپانسرز کی توجہ بھی مبذول کرائی جا سکے گی۔اسی کے ساتھ بنگلہ دیش کو امارات میں سیریز کیلیے مدعو کرنے کی بھی تجویز ہے، گوکہ گذشتہ دنوں اس حوالے سے بی سی بی نے زیادہ دلچسپی نہیں دکھائی مگر اب اعلیٰ حکام کے درمیان مثبت بات چیت ہوئی ہے، یو اے ای میں بنگالیوں کی بڑی تعداد مقیم اور میچز میں بڑا کراؤڈ آ سکتا ہے، ٹائیگرز اپنی ٹوئنٹی 20لیگ کے بعد گرین شرٹس سے سیریز کھیلنے پر غور کر رہے ہیں۔



کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…