ہ ابوظہبی (نیوزڈیسک) ابوظہبی ٹیسٹ میچ سنسنی خیز مرحلے میں پہنچ کر ڈرا ہوگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ابوظہبی میں کھیلے جارہے پاکستان اور انگلینڈ کا مابین ٹیسٹ میچ انتہائی دلچسپ مرحلے پر پہنچ کر ڈرا ہوگیا ہے۔ انگلینڈ 99 رنز کے تعاقب میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 74ہلے ٹیسٹ میں انگلیںڈ نے پاکستان کی جانب سے دیئے گئے 99 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 74 رنز بنا ئے لیکن روشنی کم ہونے کے باعث میچ ڈرا کر دیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق انگلش ٹیم کو میچ جیتنے کیلئے پاکستان کی جانب سے دیئے گئے 99رنز کے ہدف کو 19 اوورز میں عبور کرنا تھا لیکن وقت کمی اور روشنی کم ہونے کے باعث انگلینڈ جیتے ہوئے میچ کو برابر کرنے میں ہی کامیاب رہا۔قومی ٹیم دوسری اننگ میں انگلینڈ کیخلاف صرف 98 رنز کی ہی برتری حاصل کرنے میں کامیاب ہو سکی اور محض 173 رنز پر آل ٹیم آوٹ ہو گئی جس میں قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق 51 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے جبکہ یونس خان 45 رنز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔تفصیلات کے مطابق انگلینڈ نے پاکستان کے 523رنز کے جواب میں پانچویں روز کے کھیل کے آغازہی میں 9وکٹوں کے نقصان پر 598رنز پر پہلی اننگز ڈکلیئر کر دی جبکہ انگلینڈ نے پاکستان پر 75رنز کی برتری حاصل کی۔ پاکستان کی جانب سے دوسری اننگز کا آغاز محمدحفیظ اور شان مسعود نے میدان میں اتر کر کیا لیکن شان مسعود د وکٹ پر قدم جما نے میں کامیاب نہیں ہو سکے اور محض ایک سکور بنا کرپولین لوٹ گئے اور ان کے بعد آنے والے کھلاڑی شعیب ملک بھی پہلی اننگ کی طرح جم کر بیٹنگ نہیں کر سکے اور بغیر کوئی سکور بناے صفر پر پولین لوٹ گئے،محمد حفیظ نے ماہرانہ بیٹنگ کا مظاہر ہ کرتے ہوئے 34 رنز بنائے لیکن نصف سینچری مکمل نہیں کرسکے اور رن آوٹ ہو گئے،یونس خان بھی 45 رنز پر راشد کی گیند کا نشانہ بنے ،کپتان مصبا ح الحق 111گیندوں پر 51رنز بنا کر علی کی گیند پر آﺅٹ ،اسد شفیق 11گیندوں پر 6رنز بنا کر راشد کی گیند پر کیچ آوٹ ہو ئے ،سرفراز احمد 36گیندوں پر 27رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے ،وہا ب ریا ض اور ذو القار بابر ایک ایک رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے ،عمران خان صفر سکور پر آﺅٹ ہوئے جبکہ راحت علی ناٹ آوٹ رہے ۔پاکستان نے دوسری اننگ میں 57.5اوورز میں 173رنز بناکر 98رنز کی لیڈ حاصل کی۔اس سے قبل چوتھے روز کے کھیل کے اختتام پر انگلینڈ نے8وکٹوں کے نقصان پر 523رنز بنا یا تھا جبکہ پانچویں روز کے کھیل کے آغاز میں انگلینڈ نے 9وکٹوں کے نقصان پر 598رنز پر اننگ ڈکلیئر کر دی جس میں برطانوی کپتان ایلسٹر کوک نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 18چوکوں کی مدد سے 263سکور بنائے۔تفصیل کے مطابق چوتھے روز انگلینڈ نے تین وکٹوں کے نقصان پر 290رنز کے ساتھ بلے بازی کا آغاز کیا تو کپتان ایلسٹر کوک اور جے ای روٹ نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور ٹیم کا مجموعی سکور 443کر دیاجس کے بعد جے ای روٹ 85سکور پر راحت علی کی گیند پر سرفراز احمد کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہوئے۔جے ایم بیرسٹو 39گیندوں پر 8سکور بنا کر وہاب ریاض کی گیند پر آوٹ ہوئے ،بی اے سٹوکس 87گیندوں پر 57سکور بنا کر شعیب ملک کی گیند پر آوٹ ہوئے ،جے سی بٹلر 38گیندوں پر 23رنز بنا کر ذوالفقار بابر کی گیند پر اسد شفیق کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہوئے اور برطانوی کپتان 263سکور بنا کر شعیب ملک کی گیند پر شان مسعود کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہوئے جس ساتھ انگلینڈ نے 8وکٹوں کے نقصان پر523رنز بنائے۔ رنز بنا پایا جب ایمپائرز نے کم روشنی کے باعث کھیل ختم کردیا۔