پیر‬‮ ، 26 مئی‬‮‬‮ 2025 

دنیائے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم

datetime 17  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایڈیلیڈ(نیوزڈیسک) انگلینڈ کی خاتون کرکٹر سارہ ٹیلر نے مردوں کے میچ میں شرکت کر کے کرکٹ کی دنیا میں ایک تاریخ رقم کر دی۔ ہفتے کو انہوں نے آسٹریلیا کے مردوں کی گریڈ کرکٹ میں ناردرن ڈسٹرکٹ اور پورٹ ایڈیلیڈ کے درمیان میچ میں شرکت کی۔ جنوبی آسٹریلیا میں ہونے والے اس میچ میں وہ بطور وکٹ کیپر ناردرن ڈسٹرکٹ کی نمائندگی کر رہی ہیں۔ ناردرن ڈسٹرکٹ کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پورٹ ایڈیلیڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی لیکن فیصلہ اس وقت غلط ثابت ہوا جب ایڈیلیڈ کے اوپنرز نے اپنی ٹیم کو 177 رنز کا شاندار آغاز فراہم کیا۔ میچ سے قبل ٹیلر نے کہا تھا کہ وہ نرون ہونے کے ساتھ ساتھ بہت پرجوش بھی ہیں۔ انگلینڈ کی ویمن ٹیم کی جانب سے آٹھ ٹیسٹ، 98 ایک روزہ اور 73 ٹی20 میچز کھیلنے والی سارہ نے کہا کہ میں ہمیشہ سے یہ بات جاننا چاہتی تھی کہ میں کرکٹ میں کہاں کھڑی ہوں۔ کرکٹ آسٹریلیا کے ٹیم پرفارمنس منیجر پیٹ ہاورڈ نے کہا کہ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اگر کسی میں قابلیت ہے تو اس کیلئے دروازے کھلے ہیں، میں چاہتا ہوں کہ انہیں صرف لڑکی نہ سمجھا جائے بلکہ وہ صرف ایک کھلاڑی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ویمن کرکٹرز اب پہلے سے زیادہ پروفیشنل ہو چکی ہیں لہٰذا اب بہترین خواتین کھلاڑیوں کیلئے پہلے سے زیادہ مواقع ہیں۔ پیٹ ہاورڈ نے کہا کہ ہمیں فخر ہے کہ ہمارے خواتین کے ڈومیسٹک مقابلے میں بلاشک و شبہ دنیا میں سب سے بہترین ہیں اور سارہ کا مردوں کی ٹیم میں کھیلنا اس بات کا واضح ثبوت ہے۔



کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…