پیر‬‮ ، 26 مئی‬‮‬‮ 2025 

سارہ ٹیلر مینز ٹیم میں کھیلنے والی دنیا کی پہلی خاتون کرکٹر

datetime 17  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)انگلینڈ ویمن کرکٹ ٹیم کی وکٹ کیپر سارہ ٹیلر دنیائے کرکٹ میں ایک نئی تاریخ رقم کرنے جا رہی ہیں ، وہ آسٹریلیا کی ڈسٹرکٹ مینز ٹیم میں کھیلنے والی دنیا کی پہلی کرکٹر بن جائیں گی۔سارہ ٹیلر آسٹریلیا کی گریڈ کرکٹ سیریز میں نارتھ ڈسٹرکٹ کرکٹ کلب کی نمائندگی کریں گی۔تفصیلات کے مطابق ساﺅتھ آسٹریلیا کی ٹاپ مینز ٹیم پورٹ ایڈیلیڈ کا مقابلہ کرنے کے لیے مرد بھی ایک بار سوچتے ہیں لیکن سارہ ٹیلر بہادری سے اس مقابلے میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں گی۔سارہ ٹیلر نارتھ ڈسٹرکٹ کرکٹ کلب کے لیے بیٹنگ کے فرائض انجام دیں گی اور ٹیم کے بلے باز مارک کوگروف کے ساتھ بیٹنگ کریں گی۔اپنے انٹرویو میں سارہ ٹیلر کا کہنا تھا کہ لڑکوں کے ساتھ کرکٹ کھیلنا ان کے لیے کوئی نئی بات نہیں ہے ، وہ بریٹن کالج میں لڑکوں کی ٹیم میں کھیلتی تھیں اور انھوں نے انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کی مینز پریمئر لیگ میں بھی حصہ لیا ہے۔لیکن گریڈ کرکٹ اس سے بڑے درجے کی کرکٹ ہے جس میں پہلی مرتبہ پرفارم کرنے جا رہی ہوں ، اج تک گریڈ کرکٹ میں کوئی بھی لڑکی حصہ نہیں لے سکی ہے۔سارہ ٹیلر انگلینڈ کی جانب سے 98 ون ڈے انٹرنیشنل اور 73 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیل چکی ہیں اور نارتھ ڈسٹرکٹ کی ٹیم میں نمبر 8 پر بیٹنگ کریں گی۔1897ئ سے آسٹریلوی گریڈ کرکٹ کی تاریخ میں سارہ ٹیلر پہلی خاتون کرکٹر ہیں جو اس میں حصہ لے رہی ہیں۔



کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…