ہفتہ‬‮ ، 16 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پرانی گیند کے ساتھ زیادہ موثر بولنگ کر سکتا ہوں ،وہاب ریاض

datetime 17  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ابو ظہبی (نیوز ڈیسک )پاکستانی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر وہاب ریاض نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں سپیل نے میری سوچ بدل دی ہے ¾پرانی گیند کے ساتھ زیادہ موثر بولنگ کر سکتا ہوں ۔ایک انٹرویو میں وہاب ریاض نے کہا کہ اس سپیل نے ان میں خود اعتمادی پیدا کی کہ وکٹ جیسی بھی ہو اور سامنے کوئی بھی بیٹسمین ہو ان میں اتنی صلاحیت ہے کہ وہ اسے مشکل سے دوچار کر سکتے ہیں۔وہاب ریاض نے بتایا کہ ٹیم کی انتظامیہ بھی انھیں بھرپور اعتماد دیتی ہے جس کا وہ پورا فائدہ اٹھانے کی کوشش کرتے ہیں۔وہاب ریاض نے انگلینڈ کے خلاف ابوظہبی کی سپاٹ وکٹ پر 33 اووروں میں تین وکٹیں حاصل کی ہیں جبکہ ان کی گیند پر الیسٹر کک کا 173 کے سکور پر سرفراز احمد نے کیچ بھی گرایا۔وہاب ریاض سے پوچھا گیا کہ کیا یہ وکٹ ایسی ہے جس پر فاسٹ بولر بولنگ کرنے کی خواہش کرے، تو ان کاجواب تھا کہ وکٹ واقعی سست ہے تاہم جب آپ اپنے ملک کےلئے کھیل رہے ہوتے ہیں تو وکٹ سے قطع نظر آپ کو اپنی بہترین کوشش کرنی پڑتی ہے اور اس اننگز میں بھی نہ صرف انھوں نے بلکہ ہربولر نے اچھی بولنگ کی ۔وہاب ریاض اس بات سے اتفاق نہیں کرتے کہ انھیں نئی گیند سے بولنگ کرنی چاہیے۔ انہوںنے کہاکہ راحت علی اور عمران خان نئی گیند کے ساتھ بہت اچھے بولر ہیں اور وہ اچھی سوئنگ کرتے ہیں لہٰذا انہی کو موقع دینا چاہیے کہ وہ بیٹسمین کو غلطی پر مجبور کریں۔انھوں نے کہا کہ چونکہ یہ وکٹ بھی سست ہے اس لیے بیٹسمینوں کو کھیلنے میں دشواری نہیں ہو رہی ہے کیونکہ انھیں گیند کو سمجھنے کا اچھا وقت مل رہا ہے۔ وہ سمجھتے ہیں کہ پرانی گیند کے ساتھ وہ زیادہ موثر بولنگ کر سکتے ہیں۔وہاب ریاض نے انگلینڈ کے کپتان الیسٹر کک کی بیٹنگ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انھوں نے زبردست ثابت قدمی دکھائی اور بہت ہی اچھی اننگز کھیلی۔



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…