منگل‬‮ ، 05 اگست‬‮ 2025 

گالے ٹیسٹ: ویسٹ انڈیز سری لنکا کیخلاف فالو آن کا شکار

datetime 17  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گالے(نیوز ڈیسک)سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان جاری 2ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ گالے میں جاری ہے۔ میچ کے آج تیسرے دن کالی اندھی ٹیم اپنی پہلے اننگز میں لنکن ٹیم کے 484رنز کے جواب میں 251رنز پر ڈھیر اور فالوآن کا شکار ہوگئی۔ لنکن بولرز کی جانب سے رنگانہ ہیراتھ نے 6وکٹیں حاصل کرکے کالی اندھی کی بیٹنگ لائن کو تباہ کردیا۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے صرف ڈیرن براو نصف سنچر بنا سکے وہ 50رنز بنا کر ہیراتھ کا شکار ہوئے۔ سری لنکن کپتان اینجلو میتھیوز نے ویسٹ انڈیز کو فالو آن کرانے کا فیصلہ کیا، جس کے بعد کالی اندھی ٹیم نے فالو آن کرتے ہوئے اپنی دوسری اننگز میں 2وکٹوں کے نقصان پر 67رنز اسکور کرلیے ہیں۔ ٹیم کو اب بھی اننگز کی شکست سے بچنے کے لیے 166رنز مزید درکار ہیں اور ان کی 8وکٹیں باقی ہیں۔اس سے پہلے لنکن ٹیم اپنی پہلے اننگز میں 484رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی، ٹیم کی جانب سے ڈیموتھ کروناراٹنے نے 186رنز اور دینش چندیمل نے 151رنز کی شاندار اننگز کھیلی ، تاہم کالی اندھی بولرز کی جانب سے دیوندرہ بیشو نے 4وکٹیں حاصل کیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مورج میں چھ دن


ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…