ابوظہبی (نیوزڈیسک)پاکستانی کرکٹ ٹیم کے لیگ سپنر یاسر شاہ اور ون ڈے ٹیم کے کپتان اور بیٹسمین اظہر علی فٹ ہوگئے ہیں اور انھوں نے باقاعدہ پریکٹس شروع کر دی ہے۔پاکستانی کرکٹ ٹیم کے مینیجر انتخاب عالم نے بی بی سی کو بتایا کہ یاسر شاہ نے بولنگ شروع کر دی ہے جبکہ اظہر علی نے بھی بیٹنگ کا آغاز کر دیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ یہ دونوں فٹ ہیں اور 22 اکتوبر سے دبئی میں شروع ہونے والا دوسرا ٹیسٹ میچ کھیلیں گے۔یاد رہے کہ یاسر شاہ ابوظہبی ٹیسٹ سے ایک دن پہلے کمر کی تکلیف میں مبتلا ہوگئے تھے۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے ان کے ان فٹ ہونے کے سبب لیفٹ آرم سپنر ظفرگوہر کو ابوظہبی بھیجنے کا فیصلہ کیا تھا لیکن وہ وقت پر نہ پہنچ سکے۔اظہر علی پیر میں انفیکشن کے سبب زمبابوے کے دورے میں آخری ون ڈے انٹرنیشنل نہیں کھیل سکے تھے اور تکلیف بڑھ جانے کے سبب وہ ابوظہبی ٹیسٹ سے بھی باہر ہوگئے تھے۔
اظہر علی کی جگہ شعیب ملک کو ٹیم میں نمبر تین کی پوزیشن پر کھلایا گیا جنہوں نے ڈبل سنچری سکور کی۔
شعیب ملک کی اس شاندار کارکردگی کے سبب ٹورئنگ سلیکشن کمیٹی کے لیے مشکل ہوگیا ہے کہ وہ دبئی ٹیسٹ میں شعیب اور اظہر علی میں سے کسے نمبر تین پر کھلائیا جائے۔خیال یہی ہے کہ شان مسعود اگر دوسری اننگز میں سکور نہ کر پائے تو انھیں ڈراپ کردیا جائے گا۔تاہم یہ ابھی واضح نہیں ہے کہ شعیب ملک اور اظہر علی میں سے اوپننگ کون کرے گا۔
یاسر اور اظہر دبئی ٹیسٹ میں شرکت کے لیے فٹ
16
اکتوبر 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں