لاہور(نیوزڈیسک)قومی ٹیم کے سپینر بلال آصف کے باولنگ ایکشن کا بائیومکینک ٹیسٹ پیر کو بھارت کے شہر چنئی میں ہوگا ۔تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی بلال آصف نے دورہ زمبابوے کے دوران آخری ون ڈے میچ میں زمبابوے کے پانچ کھلاڑیوں کو پولینگ پہنچایا تھا جس کے بعد امپائر کی جانب سے بلال آصف کے باولنگ ایکشن کو مشکوک قرار دے دیاگیاتھا جبکہ بلال آصف قومی ٹیم کی جانب سے تیسرے ایسے کھلاڑی ہیں جن کا باولنگ ایکشن مشکوک قرار دیا گیاہے۔بلال آصف کو آئی سی سی کے قوانین کے مطابق بائیومکینک ٹیسٹ پاس کرنا ہو گا اور اگر وہ اس میں کامیاب نہیں ہوتے اور ان کا بازو 15ڈگری سے باہر جاتاہے تو ان پر پابندی بھی عائد کی جاسکتی اور ایکشن صحیح کرنے کے بعد ہی قومی ٹیم میں شمولیت اختیار کر سکیں گے ۔